بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 5881 — باب: زیور کے ہار اور خوشبو یا مشک کے ہار عورتیں پہن سکتی ہیں۔
کتب صحیح بخاری کتاب: لباس کے بیان میں باب: زیور کے ہار اور خوشبو یا مشک کے ہار عورتیں پہن سکتی ہیں۔ حدیث 5881

Q5881 حوالہ جات (References)

يَعْنِي قِلاَدَةً مِنْ طِيبٍ وَسُكٍّ.
‏‏‏‏ یعنی خوشبو اور مشک کا ہار۔ [صحيح البخاري/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: Q5881]
حدیث نمبر: 5881 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، شُعْبَةُ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلُ وَلَا بَعْدُ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تَصَدَّقُ بِخُرْصِهَا وَسِخَابِهَا".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی بن ثابت نے، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عیدالفطر کے دن (آبادی سے باہر) گئے اور دو رکعت نماز پڑھائی آپ نے اس سے پہلے اور اس کے بعد کوئی دوسری نفل نماز نہیں پڑھی پھر آپ عورتوں کے مجمع کی طرف آئے اور انہیں صدقہ کا حکم فرمایا۔ چنانچہ عورتیں اپنی بالیاں اور خوشبو اور مشک کے ہار صدقہ میں دینے لگیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 5881]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (5880) باب پر واپس اگلی حدیث (5882) →