☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیمار پرسی اور فال بد کا بیان
موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ یحیی)← کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں← بیمار پرسی اور فال بد کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1722 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا عَادَ الرَّجُلُ الْمَرِيضَ خَاضَ الرَّحْمَةَ حَتَّى إِذَا قَعَدَ عِنْدَهُ قَرَّتْ فِيهِ" ، أَوْ نَحْوَ هَذَا
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے بیمار کو دیکھنے جاتا ہے تو گھس جاتا ہے پروردگار کی رحمت میں، پھر جب وہاں بیٹھتا ہے تو وہ رحمت اس شخص کے اندر بیٹھ جاتی ہے۔“ یا مثل اس کے کچھ فرمایا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1722]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 14310، بخاري فى «الادب المفرد» برقم: 522، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 711، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1268، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6680، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 17»
حدیث نمبر: 1723 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، ابْنِ عَطِيَّةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ ابْنِ عَطِيَّةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا عَدْوَى وَلَا هَامَ وَلَا صَفَرَ، وَلَا يَحُلَّ الْمُمْرِضُ عَلَى الْمُصِحِّ، وَلْيَحْلُلِ الْمُصِحُّ حَيْثُ شَاءَ"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ أَذًى"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابن عطیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ہے عدویٰ (یعنی چھوت، ایک کی بیماری دوسرے کو لگ جانا)، اور نہ ہام (اُلّو جس کو لوگ منحوس سمجھتے ہیں، یا مردے کی روح جانور کی شکل)، اور نہ صفر کا مہینہ (جس کو لوگ منحوس جانتے ہیں، تیرہ تیزی میں کوئی کام کرنا بہتر نہیں جانتے)، لیکن بیمار اونٹ تندرست اونٹ کے پاس نہ اتارا جائے، البتہ جس شخص کا اونٹ اچھا ہو اس کو اختیار ہے جہاں چاہے اترے۔“ لوگوں نے پوچھا: اس کا کیا سبب ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مرض سے نفرت ہوتی ہے، یا تکلیف ہوتی ہے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1723]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5707، 5717، 5757، 5770، 5771، 5773، 5775، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2220، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3911، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7609، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 18»