بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
منیٰ کے دنوں میں رات کو مکہ میں رہنے کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں منیٰ کے دنوں میں رات کو مکہ میں رہنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 910 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّهُ قَالَ: زَعَمُوا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ،" كَانَ يَبْعَثُ رِجَالًا، يُدْخِلُونَ النَّاسَ مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ لوگوں نے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ چند آدمیوں کو مقرر کرتے اس بات پر کہ لوگوں کو پھیر دیں منیٰ کی طرف جمرۂ عقبہ کے پیچھے سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 910]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9794، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14603، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 208»
حدیث نمبر: 911 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: " لَا يَبِيتَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی حاجی منیٰ کی راتوں میں جمرۂ عقبہ کے اُدھر نہ رہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 911]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9690، 9794، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14603، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 209»
حدیث نمبر: 912 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ، فِي الْبَيْتُوتَةِ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى: " لَا يَبِيتَنَّ أَحَدٌ إِلَّا بِمِنًى"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر نے کہا کہ منیٰ کی راتوں میں کوئی مکہ میں نہ رہے بلکہ منیٰ میں رہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 912]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14374، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 210»