☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ودی کے نکلنے سے وضو معاف ہونے کا بیان
موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ یحیی)← کتاب: طہارت کے بیان میں← ودی کے نکلنے سے وضو معاف ہونے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 86 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ وَرَجُلٌ يَسْأَلُهُ، فَقَالَ: إِنِّي لَأَجِدُ الْبَلَلَ وَأَنَا أُصَلِّي أَفَأَنْصَرِفُ، فَقَالَ لَهُ سَعِيدٌ: " لَوْ سَالَ عَلَى فَخِذِي مَا انْصَرَفْتُ حَتَّى أَقْضِيَ صَلَاتِي"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ سعید بن مسیّب سے پوچھا ایک شخص نے، اور میں سنتا تھا کہ مجھے تری معلوم ہوتی ہے نماز میں، کیا توڑوں میں نماز کو؟۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ تمام کروں نماز کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 86]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم:159/1 160، شركة الحروف نمبر: 79، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 56» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 87 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ الصَّلْتِ بْنِ زُيَيْدٍ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، عَنِ الْبَلَلِ أَجِدُهُ، فَقَالَ: " انْضَحْ مَا تَحْتَ ثَوْبِكَ بِالْمَاءِ، وَالْهُ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت صلت بن زبید سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا حضرت سلیمان بن یسار سے کہ تری پاتا ہوں میںز کہا: پانی چھڑک لے اپنے تہبند یا ازار پر اور غافل ہو جا اس سے، یعنی اس کا خیال مت کر اور بھلا دے اس کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 87]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه التاريخ الكبير للبخاري: 301/4 302، شركة الحروف نمبر: 80، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 57» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔