بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 99 — غسل جنابت کی ترکیب کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طہارت کے بیان میں غسل جنابت کی ترکیب کا بیان حدیث 99
نَافِعٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، بَدَأَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا، ثُمَّ غَسَلَ فَرْجَهُ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَنَضَحَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثُمَّ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَ رَأْسَهُ ثُمَّ اغْتَسَلَ، وَأَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب غسلِ جنابت شروع کرتے تو پہلے اپنے داہنے ہاتھ پر پانی ڈال کر دھوتے، پھر اپنی شرمگاہ دھوتے، پھر کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے، پھر منہ دھوتے اور آنکھوں کے اندر پانی مارتے، پھر داہنا ہاتھ دھوتے، پھر بایاں ہاتھ دھوتے، پھر سر دھوتے، پھر سارے بدن پر پانی ڈال کر غسل کرتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 99]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 853، 854، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 166، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 990، 991، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1075، والطبراني فى "الكبير"، 13070، شركة الحروف نمبر: 91، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 69» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ اس کی سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔
← پچھلی حدیث (98) باب پر واپس اگلی حدیث (100) →