بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 89 — شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طہارت کے بیان میں شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان حدیث 89
إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، سَعْدٌ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أُمْسِكُ الْمُصْحَفَ عَلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فَاحْتَكَكْتُ، فَقَالَ سَعْدٌ :" لَعَلَّكَ مَسَسْتَ ذَكَرَكَ"، قَالَ: فَقُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: " قُمْ فَتَوَضَّأْ"، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا مصعب بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں کلام اللہ لیے رہتا تھا اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے، ایک روز میں نے کھجایا تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ شاید تو نے اپنے ذکر کو چھوا، میں نے کہا: ہاں! تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اٹھ وضو کر، سو میں کھڑا ہوا اور وضو کیا، پھر آیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 89]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 413، 637، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 414، 415، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1742، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 463، 468، 469، شركة الحروف نمبر: 82، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 59» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے اسے ثابت کیا ہے۔
← پچھلی حدیث (88) باب پر واپس اگلی حدیث (90) →