بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 88 — شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طہارت کے بیان میں شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان حدیث 88
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ ، بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَتَذَاكَرْنَا مَا يَكُونُ مِنْهُ الْوُضُوءُ، فَقَالَ مَرْوَانُ: وَمِنْ مَسِّ الذَّكَرِ الْوُضُوءُ، فَقَالَ عُرْوَةُ: مَا عَلِمْتُ هَذَا، فَقَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ : أَخْبَرَتْنِي بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عبداللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا حضرت عروہ بن زبیر سے کہ میں گیا حضرت مروان بن حکم کے پاس اور ذکر کیا ہم نے ان چیزوں کا جن سے وضو لازم آتا ہےز تو کہا مروان نے کہ ذَکر کے چھونے سے بھی لازم آتا ہےز حضرت عروہ نے کہا: میں اس کو نہیں جانتا، حضرت مروان نے کہا: مجھے خبر دی سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے، اس نے سنا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے، فرماتے تھے: جب چھوئے تم میں سے کوئی اپنے ذَکر کو تو وضو کرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 88]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 33، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1112، 1113، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 472، 473، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 163، 164، 443، 444، 445، 446، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 159، وأبو داود فى «سننه» برقم: 181، والترمذي فى «جامعه» برقم: 82، 83، 84، والدارمي فى «سننه» برقم: 724، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 479، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 623، 624، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22100، 27934، والحميدي فى «مسنده» برقم: 355، والبزار فى «مسنده» برقم: 3762، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1113، شركة الحروف نمبر: 81، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 58» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے، نیز امام احمد، بخاری، یحیٰی بن معین، ترمذی، ابن خزیمہ، ابن حبان، دار قطنی، حاکم، بیہقی، ابن حزم، ابن عبد البر، ابن دقیق العید، ابن ملقن، ذہبی، ابن حجر اور البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
← پچھلی حدیث (87) باب پر واپس اگلی حدیث (89) →