بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1324 — جو بیع کھجوروں کی مکر وہ ہے اس کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں جو بیع کھجوروں کی مکر وہ ہے اس کا بیان حدیث 1324
حدیث نمبر: 1324 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدِ الْحَميدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الْحَميدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَى خَيْبَرَ فَجَاءَهُ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا؟" فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِالصَّاعَيْنِ، وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلَاثَةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَفْعَلْ، بِعِ الْجَمْعَ بِالدَّرَاهِمِ، ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو عامل مقرر کیا خیبر پر، وہ عمدہ کھجور لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: سب کھجوریں خبیر کی ایسی ہی ہوتی ہیں؟ وہ بولا: نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم اس کھجور میں سے ایک صاع دو صاع کے بدلے میں یا دو صاع تین صاع کے بدلے میں خرید کیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کر، پہلے بری کھجور کو روپوں کے بدلے میں بیچ کر پھر عمدہ کھجور روپے دے کر خرید لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1324]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2201، 2302، 4244، 7350، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1593، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5020، 5021، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4557، 4558، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6100، 6101، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2619، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10629، 10654، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2849، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11423، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 21»
← پچھلی حدیث (1323) باب پر واپس اگلی حدیث (1325) →