☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دعا کرتے وقت ”اگر تو چاہے“ کہنے کی ممانعت
موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)← دعا و اذکار کا بیان← دعا کرتے وقت ”اگر تو چاہے“ کہنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 449 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
336- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”لا يقولن أحدكم: اللهم اغفر لي إن شئت، اللهم ارحمني إن شئت؛ ليعزم المسألة، فإنه لا مكره له.“
اردو ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی بھی (دعا کے وقت) یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر۔ تاکید کے ساتھ (اللہ سے) سوال کرنا چاہئیے کیونکہ اسے مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 449]
تخریج الحدیث
«336- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 213/1 ح 497، ك 15 ب 8 ح 28 نحوالمعنيٰ) التمهيد 49/19، الاستذكار: 466، و أخرجه البخاري (6339) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح