بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 449 — دعا کرتے وقت ”اگر تو چاہے“ کہنے کی ممانعت
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) دعا و اذکار کا بیان دعا کرتے وقت ”اگر تو چاہے“ کہنے کی ممانعت حدیث 449
336- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”لا يقولن أحدكم: اللهم اغفر لي إن شئت، اللهم ارحمني إن شئت؛ ليعزم المسألة، فإنه لا مكره له.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی بھی (دعا کے وقت) یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر۔ تاکید کے ساتھ (اللہ سے) سوال کرنا چاہئیے کیونکہ اسے مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 449]
تخریج الحدیث
«336- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 213/1 ح 497، ك 15 ب 8 ح 28 نحوالمعنيٰ) التمهيد 49/19، الاستذكار: 466، و أخرجه البخاري (6339) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (448) باب پر واپس اگلی حدیث (450) →