☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)

Hadith No.: 450
Books← Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)← Chapters← Bab← Hadith No. 450
144- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا وقف على الصفا يكبر ثلاثا ويقول: ”لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير.“ يصنع ذلك ثلاث مرات ويدعو، ويصنع على المروة مثل ذلك.
Translation: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صفا پر کھڑے ہوتے تو تین دفعہ تکبیر (اللہ اکبر) کہتے اور فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ. لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.» ‏‏‏‏ ”ایک اللہ کے سوا کوئی الہٰ (معبود برحق) نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی حمد و ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ عمل تین دفعہ کرتے اور دعا فرماتے آپ مروہ (کی پہاڑی) پر بھی اسی طرح کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 450]
تخریج الحدیث
«144- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 372/1 ح 847، ك 20 ب 41 ح 127) التمهيد 91/2، الاستذكار:795، و أخرجه النسائي (240/5 ح 2975) من حديث ابن القاسم عن مالك به ورواه مسلم (1218) من حديث جعفر بن محمد به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
Grade: سنده صحيح
← Previous Hadith (449) Back to Bab Next Hadith → (451)