بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
صفا اور مروہ پر دعا
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) دعا و اذکار کا بیان صفا اور مروہ پر دعا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 450 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
144- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا وقف على الصفا يكبر ثلاثا ويقول: ”لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير.“ يصنع ذلك ثلاث مرات ويدعو، ويصنع على المروة مثل ذلك.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صفا پر کھڑے ہوتے تو تین دفعہ تکبیر (اللہ اکبر) کہتے اور فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ. لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.» ‏‏‏‏ ایک اللہ کے سوا کوئی الہٰ (معبود برحق) نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی حمد و ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ عمل تین دفعہ کرتے اور دعا فرماتے آپ مروہ (کی پہاڑی) پر بھی اسی طرح کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 450]
تخریج الحدیث
«144- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 372/1 ح 847، ك 20 ب 41 ح 127) التمهيد 91/2، الاستذكار:795، و أخرجه النسائي (240/5 ح 2975) من حديث ابن القاسم عن مالك به ورواه مسلم (1218) من حديث جعفر بن محمد به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح