☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جوتا پہنتے وقت پہلے دایاں اور اتارتے وقت
موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)← لباس سے متعلق مسائل← جوتا پہنتے وقت پہلے دایاں اور اتارتے وقت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 422 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
360- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”إذا انتعل أحدكم فليبدأ باليمين، وإذا نزع فليبدأ بالشمال، ولتكن اليمين أولهما تنعل وآخرهما تنزع.“
اردو ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں سے شروع کرے اور جب جوتا اتارے تو بائیں سے شروع کرے۔ پہننے میں دایاں اول اور اتارنے میں دایاں آخر میں ہونا چاہئیے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 422]
تخریج الحدیث
«360- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 916/2 ح 1767، ك 48 ب 7 ح 15) التمهيد 181/18 وقال: ”هذا حديث صحيح“، الاستذكار: 1699، وأخرجه البخاري (5856)، من حديث مالك به، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”اليمنٰي“.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح