بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 420 — عورتوں کے لئے ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا ضروری ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) لباس سے متعلق مسائل عورتوں کے لئے ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا ضروری ہے حدیث 420
523- مالك عن أبى بكر بن نافع عن أبيه عن صفية ابنة أبى عبيد أنها أخبرته أن أم سلمة زوج النبى صلى الله عليه و آله وسلم قالت لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حين ذكر الإزار: فالمرأة يا رسول الله؟ قال: ”ترخي شبرا“ قالت أم سلمة: إذن، ينكشف عنها، قال: ”فذراعا لا تزيد عليه.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
صفیہ بنت ابی عبید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ازار کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! عورت کا کیا ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک بالشت ازار لٹکا لے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر تو پاؤں ننگے ہو جائیں گے!؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پھر ایک ہاتھ لٹکالے۔ اس سے زیادہ نہ لٹکائے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 420]
تخریج الحدیث
«523- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 915/2 ح 1765، ك 48 ب 6 ح 13) التمهيد 147/24، الاستذكار: 1697، و أخرجه أبوداود (4117) من حديث مالك به و صححه ابن حبان (الموارد: 1451)، وفي رواية يحيي: ”لا تزيد عليه“.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (419) باب پر واپس اگلی حدیث (421) →