بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 32 — مردار کی کھال سے دباغت کے بعد فائدہ اٹھانا
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) طہارت کے مسائل مردار کی کھال سے دباغت کے بعد فائدہ اٹھانا حدیث 32
52- وبه: عن ابن عباس أنه قال: مر رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بشاة ميتة كان أعطاها مولاة لميمونة زوج النبى صلى الله عليه و آله وسلم فقال: ”هلا انتفعتم بجلدها؟“ فقالوا: يا رسول الله إنها ميتة، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”إنما حرم أكلها“.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ایسی مردار بکری کے پاس سے گزرے جو آپ نے اپنی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی کو دی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کی جلد (کھال) سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا؟ لوگوں نے کہا: یہ مردار ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 32]
تخریج الحدیث
«52- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 498/2 ض 1099 ك 25 ب 6 ح 16) التمهيد 49/9، الاستذكار: 1031 و أخرجه النسائي (172/7 ح 4240) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك به ورواه البخاري (1492) ومسلم (363/101) من حديث الزهري به .»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (31) باب پر واپس اگلی حدیث (33) →