بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 244 — روزے دار کی فضیلت
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) روزوں کے مسائل روزے دار کی فضیلت حدیث 244
31- وبه: أن النبى صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”من أنفق زوجين فى سبيل الله نودي فى الجنة: يا عبد الله هذا خير. فمن كان من أهل الصلاة دعي من باب الصلاة، ومن كان من أهل الجهاد دعي من باب الجهاد، ومن كان من أهل الصدقة دعي من باب الصدقة، ومن كان من أهل الصيام دعي من باب الريان“ فقال أبو بكر: ما على من يدعى من هذه الأبواب من ضرورة، فهل يدعى أحد من هذه الأبواب كلها؟ قال: ”نعم، وأرجو أن تكون منهم.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی (سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کے راستے میں دو چیزیں (جوڑا) خرچ کرے گا تو جنت میں اس سے کہا جائے گا: اے عبداللہ! یہ (دروازہ) بہتر ہے۔ نماز پڑھنے والے کو نماز والے دروازے سے، جہاد کرنے والے کو جہاد والے دروازے سے، صدقات دینے والے کو صدقے والے دروازے سے اور روزہ رکھنے والے کو باب الریان (روزے والے دروازے) سے بلایا جائے گا۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: جسے ان دروازوں میں سے بلایا جائے اسے اس کے بعد کوئی اور ضرورت تو نہیں مگر کیا کوئی ایسا بھی ہوگا جسے ان سب دروازوں سے بلایا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اور میرا خیال ہے کہ آپ بھی ان لوگوں میں سے ہوں گے (جنہیں ان سب دروازوں میں سے بلایا جائے گا)۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 244]
تخریج الحدیث
«31- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 469/2 ح 1036، ك 21 ب 19 ح 49) التمهيد 183/7، الاستذكار: 973، و أخرجه البخاري (1897) من حديث مالك به ورواه مسلم (1027) من حديث ابن شهاب الزهري به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (243) باب پر واپس اگلی حدیث (245) →