343- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”والذي نفسي بيده، لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك، يذر شهوته وطعامه وشرابه من أجلي، فالصيام لي وأنا أجزي به؛ كل حسنة بعشر أمثالها إلى سبعمئة ضعف إلا الصيام، فهو لي وأنا أجزي به.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری سے زیادہ خوشبودار ہے، (اللہ فرماتا ہے) یہ اپنی شہوت، کھانا اور پینا میری وجہ سے چھوڑ دیتا ہے، پس روزے میرے لئے ہیں اور میں ہی ان کا بدلہ دوں گا۔ ہر نیکی (کا اجر) دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے سوائے روزے کے، وہ میرے ہی لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 245]
تخریج الحدیث
«343- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 310/1 ح 697، ك 18 ب 22 ح 57) التمهيد 57/19، الاستذكار: 646، وأخرجه البخاري (1894) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح