☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 171
کتب← موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)← ابواب← باب← حدیث نمبر 171
452- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”إذا نعس أحدكم فى الصلاة فليرقد حتى يذهب عنه النوم، فإن أحدكم إذا صلى وهو ناعس لعله يذهب يستغفر فيسب نفسه.“
اردو ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو سو جائے تاکہ اس سے نیند کا اثر ختم ہو جائے کیونکہ اگر کوئی شخص اونگھ کی حالت میں نماز پڑھے گا تو ہو سکتا ہے کہ وہ استغفار کے بجائے اپنے آپ کو بددعائیں دینا شروع کر دے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 171]
تخریج الحدیث
«452- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 118/1 ح 256، ك 7 ب 1 ح 3) التمهيد 117/22، الاستذكار: 227، و أخرجه البخاري (212) ومسلم (786) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
پچھلی حدیث → (170) باب پر واپس ← اگلی حدیث (172)