بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 135 — اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو کیا کرے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) سجدہ تلاوت و سہو کا بیان اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو کیا کرے حدیث 135
128- قال مالك: حدثني أيوب بن أبى تميمة عن محمد بن سيرين عن أبى هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم انصرف من اثنتين، فقال له ذو اليدين: أقصرت الصلاة أم نسيت يا رسول الله؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”أصدق ذو اليدين؟“ فقال الناس: نعم. فقام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فصلى اثنتين أخريين ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول، ثم رفع ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول، ثم رفع.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا تو (ایک صحابی) ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے آپ سے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (لوگوں سے) کہا: کیا ذوالیدین نے سچ کہا ہے؟ تو لوگوں نے کہا: جی ہاں! پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور (ظہر یا عصر کی) آخری دو رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی تو اپنے سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدہ کیا پھر (تکبیر کہہ کر) سر اٹھایا پھر تکبیر کہی تو اپنے سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدہ کیا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 135]
تخریج الحدیث
«128- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 93/1 ح 206، ك 3 ب 15 ح 58) التمهيد 341/1، الاستذكار: 178، و أخرجه البخاري (1228) من حديث مالك به ورواه مسلم (573/97) من حديث أيوب السخنياني به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (134) باب پر واپس اگلی حدیث (136) →