بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 121 — رکوع کے بعد کی دعائیں
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) طریقہ نماز کا بیان رکوع کے بعد کی دعائیں حدیث 121
59- مالك عن ابن شهاب عن سالم بن عبد الله عن ابن عمر: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا افتتح الصلاة رفع يديه حذو منكبيه وإذا كبر للركوع وإذا رقع رأسه من الركوع رفعهما كذلك. وقال: سمع الله لمن حمده، ربنا ولك الحمد. وكان لا يفعل ذلك فى السجود.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں کندھوں تک رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اسی طرح رفع یدین کرتے اور فرماتے:  «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ‏‏‏‏ اﷲ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی  «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ»  اے ہمارے رب! اور سب تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدوں میں رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 121]
تخریج الحدیث
«59- الموطأ (رواية محمد بن الحسن الشيباني ص 89 ح 99) التمهيد 210/9 و الاستذكار: 139 بلفظ يحيي بن يحيي (تنبيه يه روايت يحيي بن يحيي كے نسخے ميں مختصرا مروي هے جس ميں ركوع سے پهلے والے رفع يدين كا ذكر نهيں هے۔ (ديكهيے الموطأ رواية يحييٰ بن يحييٰ 75/1 ح 160، ك 3 ب 4 ح 16)، و أخرجه البخاري (735) من حديث مالك به رواه مسلم (390) من حديث ابن شهاب الزهري به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (120) باب پر واپس اگلی حدیث (122) →