أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا محمد بن عيسي الطَّرَسُوسي، حدثنا أبو عاصم، حدثنا عبد الحميد بن جعفر، عن سعيد بن عُمير (3) قال: جلستُ إلى ابن عمر وأبي سعيد، فقال أحدهما لصاحبه: إني سمعت النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم يَذكُر مَبْلَغَ العَرقِ من ابن آدم فقال:" [إلى] شحمةِ أُذنيه"، وقال الآخر:"يُلجِمُه العرقُ"، وأشار ابن عمر فخَطَّ من (1) شحمة أُذنه بالسَّبّابة (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8797 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سعید بن عمیر سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہم کے پاس بیٹھا، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو انسان کے پسینے کی حد کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے کانوں کی لو تک (پہنچ جائے گا)۔“ اور دوسرے نے کہا: ”پسینہ اسے لگام دے دے گا۔“ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اشارہ کیا اور اپنی شہادت کی انگلی سے اپنے کان کی لو سے خط کھینچا (یعنی نشان بنا کر واضح کیا)۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 9012]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل سعيد بن عمير» [ترقيم الرساله 9012] [ترقيم الشركة 8903] [ترقيم العلميه 8797]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن