☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ڈسے ہوئے (سانپ یا بچھو وغیرہ) کا دم کے ذریعے علاج
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← دم اور تعویذات کے احکام← ڈسے ہوئے (سانپ یا بچھو وغیرہ) کا دم کے ذریعے علاج
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 8475 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيْباني، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى الذُّهْلي، حَدَّثَنَا مسدَّد، حَدَّثَنَا عبد الواحد بن زياد، حدثني عثمان بن حَكِيم، حدثتني جدَّتي الرَّبابُ قالت: سمعتُ سهلَ بن حُنَيف يقول: مَرَرْنا بِسَيْل، فدخلتُ فاغتسلتُ فيه، فخرجتُ محمومًا، فنُمِيَ ذلك إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"مُرُوا أبا ثابتٍ يَتعوَّذ" قال: فقلت: يا سيدي، والرُّقَى صالحةٌ؟ فقال:"لا رُقَى إِلَّا فِي نَفْسٍ أو حُمَة أو لَدْغة" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8270 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمارا گزر ایک برساتی نالے سے ہوا، میں اس میں داخل ہوا اور غسل کیا، جب باہر نکلا تو مجھے بخار ہو گیا، یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابو ثابت (سہل بن حنیف) کو حکم دو کہ وہ دم کریں،“ میں نے عرض کی: اے میرے آقا! کیا دم کرنا فائدہ مند ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دم کرنا صرف نظرِ بد، زہریلے اثر یا کسی (زہریلے جانور) کے ڈنک مارنے کی صورت میں ہی ہے (یعنی ان میں زیادہ موثر ہے)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرُّقَى وَالتَّمَائِمِ/حدیث: 8475]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين كما سلف بيانه برقم (5838)» [ترقيم الرساله 8475] [ترقيم الشركة 8372] [ترقيم العلميه 8270]
الحكم على الحديث
إسناده محتم
الحكم: إسناده محتم
حدیث نمبر: 8476 مستدرک الحاکم
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حَدَّثَنَا محمد بن سعيد الأصبهاني، أخبرنا شَريك، عن العبَّاس بن ذَرِيح، عن عامر، عن أنس رَفَعَه؛ قال:"لا رُقْية إِلَّا مَن عَينٍ أو حُمَةٍ أو دمٍ، يَرْقَأُ (2) " (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8271 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دم (رقیہ) کرنا صرف نظرِ بد، زہریلے اثر (ڈنک) یا (زخم کے) نہ رکنے والے خون کے لیے ہے (یعنی ان میں زیادہ مفید ہے)۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرُّقَى وَالتَّمَائِمِ/حدیث: 8476]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون قوله: "أو دم يرقأ" فقد انفرد به في حديث عامر الشعبي شَريكٌ» [ترقيم الرساله 8476] [ترقيم الشركة 8373] [ترقيم العلميه 8271]
الحكم على الحديث
حديث صحيح د
الحكم: حديث صحيح د