☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
القيد ثبات في الدين
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← خوابوں کی تعبیروں کا بیان← القيد ثبات في الدين
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 8373 Mustadrak al-Hakim
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة من أصل كتابه، حدَّثنا إسحاق بن إبراهيم الدَّبَري، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن أيوب، عن ابن سِيرين، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"في آخر الزمانِ لا تكادُ رُؤْيا المؤمنِ تَكذِب، وأصدَقُهم رُؤيا أصدَقُهم حديثًا. والرُّؤيا ثلاثٌ: فالرؤيا الحسنةُ بُشْرى من الله ﷿، والرؤيا يُحدِّث بها الرجلُ نفسَه، والرؤيا تحزينٌ من الشيطان، فإذا رأى أحدُكم رؤيا يَكرهُها، فلا يُحدِّث بها أحدًا وليَقُم فليُصلِّ. ورؤيا المؤمن جزءٌ من ستةٍ وأربعين جزءًا من النبوَّة". قال أبو هريرة: يُعجِبُني القَيدُ وأكرهُ الغُلَّ، القَيدُ ثباتٌ في الدِّين (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8174 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں مومن کا خواب شاید ہی کبھی جھوٹا ہو، اور تم میں سے خواب کے اعتبار سے سب سے سچا وہ ہوگا جو گفتگو میں سب سے زیادہ سچا ہو۔ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک اچھا خواب جو اللہ عزوجل کی طرف سے بشارت ہے، دوسرا وہ خواب جس کے بارے میں انسان کا اپنا نفس گفتگو کرتا ہے (خیالات)، اور تیسرا وہ خواب جو شیطان کی طرف سے غمزدہ کرنے کے لیے ہوتا ہے، پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اسے کسی سے بیان نہ کرے بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اٹھے اور نماز پڑھے۔ اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”مجھے خواب میں بیڑی (پاؤں کا بندھن) نظر آنا پسند ہے اور میں طوق (گردن کا پٹا) ناپسند کرتا ہوں، کیونکہ بیڑی سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8373]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8373] [ترقيم الشركة 8274] [ترقيم العلميه 8174]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 8374 Mustadrak al-Hakim
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدَّثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْديُّ، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا شُعْبة، عن يعلى بن عطاء، عن وكيع بن عُدُس، عن عمه أبي رَزِين العُقَيلي، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"رُؤيا المؤمن جزءٌ من ستةٍ وأربعين جُزءًا من النبوة (1) ، وهي على رِجل طائرٍ ما لم يُحدِّثْ بها، فإذا حدَّث بها وَقَعَت" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بالزيادة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8175 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اور وہ پرندے کے پاؤں پر ہوتا ہے جب تک کہ اسے بیان نہ کیا جائے، پھر جب اسے بیان کر دیا جاتا ہے تو وہ واقع ہو جاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے ان اضافی الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8374]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، وكيع بن عدس» [ترقيم الرساله 8374] [ترقيم الشركة 8275] [ترقيم العلميه 8175]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف