حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة من أصل كتابه، حدَّثنا إسحاق بن إبراهيم الدَّبَري، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن أيوب، عن ابن سِيرين، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"في آخر الزمانِ لا تكادُ رُؤْيا المؤمنِ تَكذِب، وأصدَقُهم رُؤيا أصدَقُهم حديثًا. والرُّؤيا ثلاثٌ: فالرؤيا الحسنةُ بُشْرى من الله ﷿، والرؤيا يُحدِّث بها الرجلُ نفسَه، والرؤيا تحزينٌ من الشيطان، فإذا رأى أحدُكم رؤيا يَكرهُها، فلا يُحدِّث بها أحدًا وليَقُم فليُصلِّ. ورؤيا المؤمن جزءٌ من ستةٍ وأربعين جزءًا من النبوَّة". قال أبو هريرة: يُعجِبُني القَيدُ وأكرهُ الغُلَّ، القَيدُ ثباتٌ في الدِّين (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8174 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں مومن کا خواب شاید ہی کبھی جھوٹا ہو، اور تم میں سے خواب کے اعتبار سے سب سے سچا وہ ہوگا جو گفتگو میں سب سے زیادہ سچا ہو۔ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک اچھا خواب جو اللہ عزوجل کی طرف سے بشارت ہے، دوسرا وہ خواب جس کے بارے میں انسان کا اپنا نفس گفتگو کرتا ہے (خیالات)، اور تیسرا وہ خواب جو شیطان کی طرف سے غمزدہ کرنے کے لیے ہوتا ہے، پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اسے کسی سے بیان نہ کرے بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اٹھے اور نماز پڑھے۔ اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”مجھے خواب میں بیڑی (پاؤں کا بندھن) نظر آنا پسند ہے اور میں طوق (گردن کا پٹا) ناپسند کرتا ہوں، کیونکہ بیڑی سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8373]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8373] [ترقيم الشركة 8274] [ترقيم العلميه 8174]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح