☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صدقہ کیے گئے مال کا میراث بن کر واپس لوٹنا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← وراثت کے متعلق روایات← صدقہ کیے گئے مال کا میراث بن کر واپس لوٹنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8215 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا أبو معاوية، حدثنا عبد الله بن عطاء، عن عبد الله بن بُرَيدة، عن أبيه قال: أتَتِ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم امرأة، فقالت: إني تصدَّقتُ على أمّي بصدقة، فماتت ورَجَعتِ الصدقةُ إليَّ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"وَجَبَ أجرُكِ ورَجَعَ إليك صدقتُك" (2) . رواه سفيان الثَّوري عن عبد الله بن عطاء:
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: میں نے اپنی ماں کو کچھ صدقہ دیا تھا، پھر ان کا انتقال ہو گیا اور وہ صدقہ (بطور میراث) پلٹ کر میرے پاس ہی آ گیا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا اجر ثابت ہو گیا اور تیرا صدقہ (میراث کی صورت میں) تجھے واپس مل گیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8215]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8215] [ترقيم الشركة 8116]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 8216 مستدرک الحاکم
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى حدثنا ابن أبي ليلى وسفيان الثَّوري، عن عبد الله بن عطاء، عن ابن بُرَيدة، عن أبيه قال: أتَتِ امرأةٌ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: إنَّ أُمي تُوفِّيَت وعليها صومُ شهرين، فقال:"صُومي عنها"، فقالت: إنَّ عليها حَجَّةً، قال:"فحُجِّي عنها" قالت: فإنِّي تصدَّقتُ عليها بجاريةٍ، فقال:"قد آجَرَكِ اللهُ، وردَّها عليك الميراثُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8018 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئی: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور ان کے ذمے دو ماہ کے روزے باقی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی طرف سے روزے رکھ لو۔“ اس نے عرض کی: ان کے ذمے حج بھی تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی طرف سے حج کر لو۔“ اس نے کہا: میں نے انہیں ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تجھے اجر دے دیا ہے اور وراثت نے وہ لونڈی تجھے واپس لوٹا دی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8216]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8216] [ترقيم الشركة 8117] [ترقيم العلميه 8018]
حدیث نمبر: 8217 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن سعيد بن أبي هلال، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن عبد الله بن زيد بن عبد ربِّه (2) وهو الذي أُرِيَ النِّداء: أنه الذي تصدَّق على أبويه ثم تُوفِّيا، فردَّه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إليه مِيراثًا (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين إن كان أبو بكر بن عمرو بن حَزْم سمعه من عبد الله بن زيد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8019 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن زید بن عبد ربہ رضی اللہ عنہ (یہ وہی ہیں جنہیں خواب میں اذان کے کلمات سکھائے گئے تھے) سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والدین پر کچھ مال صدقہ کیا، پھر ان دونوں کی وفات ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ مال بطور میراث انہی کو واپس لوٹا دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے بشرطیکہ ابوبکر بن عمرو بن حزم نے اسے عبداللہ بن زید سے سنا ہو، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8217]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8217] [ترقيم الشركة 8118] [ترقيم العلميه 8019]
حدیث نمبر: 8218 مستدرک الحاکم
وحدَّثَناه علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا بِشر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن محمد وعبد الله ابني أبي بكر بن محمد بن حَزْم، عن أبي بكر بن حَزْم: أنَّ عبد الله بن زيد بن عبد ربِّه جاء إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسولَ الله، إنَّ حائطي هذا صدقةٌ، وهو الله ولرسوله، فجاء أبواه فقالا: يا رسولَ الله كان قِوامَ عَيشِنا، فردَّه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عليهما، ثم ماتا فوَرِثَه ابنُهما بعدَهما (1) . و
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين كذلك. وأصحُّ ما رُويَ في طرق هذا الحديث:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8020 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوبکر بن حزم سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن زید بن عبد ربہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرا یہ باغ صدقہ ہے اور یہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے وقف ہے، پھر ان کے والدین حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہی ہماری زندگی کا کل سہارا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ باغ ان دونوں کو واپس کر دیا، پھر جب ان دونوں کا انتقال ہوا تو ان کا بیٹا ہی ان کا وارث بنا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8218]
تخریج الحدیث
«حديث حسن بطرقه كسابقه» [ترقيم الرساله 8218] [ترقيم الشركة 8119] [ترقيم العلميه 8020]
الحكم على الحديث
حديث حسن بط
الحكم: حديث حسن بط
حدیث نمبر: 8219 مستدرک الحاکم
ما حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد، حدثنا عبيد الله بن عمر، عن بَشير بن محمد بن عبد الله بن زيد، عن جدِّه عبدِ الله بن زيد: أنه تصدَّق بحائطٍ فأتَى أبواه النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقالا: يا رسولَ الله، إنها كانت قِيَمَ وجوهِنا، ولم يكن لنا شيءٌ غيرُه، فدعا عبدَ الله فقال:"إِنَّ الله تعالى قد قَبِلَ صدقتك، وردَّها على أبويك". قال بشيرٌ: فتوارَثْناها بعد ذلك (2) . وهذا الحديث وإن كان إسناده صحيحًا على شرط الشيخين، فإني لا أرَى بشيرَ بن محمد الأنصاري سمعَ من جدِّه عبد الله بن زيد، وإنما ترك الشيخان حديثَ عبد الله بن زيد في الأذان والرؤيا التي قصَّها على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بهذا الإسناد لتقدُّم موتِ عبد الله بن زيد، فقد قيل: إنه استُشهِد بأُحد، وقيل: بعد ذلك بيسير، والله أعلم (3) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا بشیر بن محمد بن عبداللہ بن زید اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک باغ صدقہ کیا تو ان کے والدین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ ہماری گزر بسر کا واحد ذریعہ تھا اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عبداللہ کو بلا کر فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارا صدقہ قبول فرما لیا ہے اور اسے تمہارے والدین پر واپس کر دیا ہے۔“ بشیر کہتے ہیں کہ پھر (والدین کی وفات کے بعد) ہم نے اسے بطور وراثت پایا۔
یہ حدیث اگرچہ شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن میرے نزدیک بشیر بن محمد انصاری کا اپنے دادا عبداللہ بن زید سے سماع ثابت نہیں ہے، اور شیخین نے عبداللہ بن زید کی اذان اور خواب والی حدیث کو اس سند سے اسی لیے ترک کیا کہ عبداللہ بن زید کی وفات قدیم ہے، کہا جاتا ہے کہ وہ غزوہ احد میں یا اس کے کچھ ہی عرصہ بعد شہید ہو گئے تھے، واللہ اعلم۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8219]
تخریج الحدیث
«حديث حسن بطرقه كسابقيه، وهذا إسناد ضعيف، بشير بن محمد بن عبد الله مجهول الحال، وهو أيضًا لم يدرك جدَّه عبد الله كما تقَّدم بيانه عند الرواية السالفة برقم (5538)، وكما أشار المصنف عقبه» [ترقيم الرساله 8219] [ترقيم الشركة 8120]
الحكم على الحديث
حديث حسن بطرقه كسابقيه
الحكم: حديث حسن بطرقه كسابقيه