حدَّثَناه أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى حدثنا ابن أبي ليلى وسفيان الثَّوري، عن عبد الله بن عطاء، عن ابن بُرَيدة، عن أبيه قال: أتَتِ امرأةٌ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: إنَّ أُمي تُوفِّيَت وعليها صومُ شهرين، فقال:"صُومي عنها"، فقالت: إنَّ عليها حَجَّةً، قال:"فحُجِّي عنها" قالت: فإنِّي تصدَّقتُ عليها بجاريةٍ، فقال:"قد آجَرَكِ اللهُ، وردَّها عليك الميراثُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8018 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئی: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور ان کے ذمے دو ماہ کے روزے باقی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی طرف سے روزے رکھ لو۔“ اس نے عرض کی: ان کے ذمے حج بھی تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی طرف سے حج کر لو۔“ اس نے کہا: میں نے انہیں ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تجھے اجر دے دیا ہے اور وراثت نے وہ لونڈی تجھے واپس لوٹا دی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8216]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8216] [ترقيم الشركة 8117] [ترقيم العلميه 8018]