☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہوا اللہ کی رحمت ہے، اسے برا بھلا نہ کہو
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← ادب کے بارے میں روایات← ہوا اللہ کی رحمت ہے، اسے برا بھلا نہ کہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7962 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر، حدثنا بِشر (1) ابن بكر، حدثنا الأوزاعي، حدثني ابن شِهاب، حدثني ثابت الزُّرَقي، أنَّ أبا هريرة قال: أَخَذَتِ الناسَ رِيحٌ بطريق مكة وعمر بن الخطاب حاج، فاشتدَّتْ عليهم، فقال عمر بن الخطاب لمن حولَه ما الريحُ؟ فلم يَرجِعوا إليه شيئًا، فبلغني الذي سأل عنه عمرُ، فاستَحثَثتُ راحلتي حتى أدركتُه، فقلت: يا أميرَ المؤمنين، أُخبرتُ أنَّك سألتَ عن الرِّيح، وإني سمعت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الرِّيحُ من رَوْحِ الله تعالى؛ تأتي بالرَّحمة وتأتي بالعذاب، فلا تَسبُّوها، وسَلُوا الله خيرَها، واستَعيذُوا بالله من شرِّها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7769 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ کے راستے میں لوگوں کو آندھی نے آ لیا جبکہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حج کر رہے تھے، جب آندھی تیز ہوئی تو عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے اردگرد کے لوگوں سے پوچھا: ہوا کیا ہے؟ کسی نے جواب نہ دیا، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے اپنی سواری تیز کی اور ان تک پہنچ کر عرض کیا: اے امیر المؤمنین! مجھے بتایا گیا کہ آپ نے ہوا کے بارے میں پوچھا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہوا اللہ تعالیٰ کی رحمت (روح) میں سے ہے؛ یہ کبھی رحمت لے کر آتی ہے اور کبھی عذاب، پس تم اسے برا بھلا نہ کہو، بلکہ اللہ سے اس کی خیر مانگو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7962]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7962] [ترقيم الشركة 7868] [ترقيم العلميه 7769]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7963 مستدرک الحاکم
أخبرنا إسماعيل بن محمد بن الفضل، حدثنا جدِّي، حدثنا إسماعيل بن أبي أُوَيس، حدثنا المغيرة بن عبد الرحمن، عن يزيد بن أبي عُبيد، عن سَلَمة بن الأكوع - رَفَعَه إن شاء الله -: أنه كان إذا اشتدَّت الريحُ يقول:"اللهمَّ لَقْحًا لا عَقِيمًا" (1) . هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7770 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب تیز ہوا چلتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - ان شاء اللہ اسے مرفوعاً بیان کرتے ہوئے - یہ دعا مانگتے «اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا» ”اے اللہ! اسے نفع بخش (پھل دار بنانے والی) بنانا، بنجر اور تباہ کن نہیں۔“
یہ اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7963]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، من أجل المغيرة بن عبد الرحمن: وهو ابن الحارث المخزومي، وإسماعيل بن أبي أويس حسن في المتابعات والشواهد، وقد توبع» [ترقيم الرساله 7963] [ترقيم الشركة 7869] [ترقيم العلميه 7770]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 7964 مستدرک الحاکم
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إسحاق بن الحسن الحَرْبي، حدثنا عفّان، حدثنا حمّاد بن سلمة، عن عبد الملك بن عُمير، عن موسى ابن طلحة، عن عائشة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان يُكثِرُ ذِكرَ خديجةَ، فقلتُ: لقد أخلَفَك الله - وربما قال حماد: أعقبَك الله - من عجوزٍ من عجائز قريشٍ حمراءِ الشِّدقينِ، هَلَكَت في الدَّهر الأول، قالت: فتَمَعَّر وجهُه تمعُّرًا ما كنتُ أراه إلا عند نزول الوحي، وإذا رأى مَخِيلةَ الرَّعد والبرق حتى يَعلَم أرحمةٌ هي أم عذابٌ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7771 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا بہت کثرت سے ذکر فرمایا کرتے تھے، میں نے (غیرت میں آ کر) عرض کیا: اللہ نے آپ کو قریش کی بوڑھی عورتوں میں سے ایک ایسی بوڑھی عورت کا نعم البدل عطا فرما دیا ہے (حماد نے کبھی «أخلفك» اور کبھی «أعقبك» کے الفاظ کہے، یعنی اللہ نے ان کے بدلے آپ کو بہتر عطا کر دیا) جو سرخ مسوڑھوں والی تھیں (یعنی بڑھاپے کی وجہ سے دانت گر چکے تھے) اور وہ زمانہ قدیم میں وفات پا چکی ہیں، عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا، ایسا تغیر جو میں نے صرف وحی کے نزول کے وقت یا بادلوں اور بجلی کی کڑک کو دیکھ کر دیکھا تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ معلوم نہ ہو جاتا کہ یہ بادل رحمت کے ہیں یا عذاب کے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7964]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7964] [ترقيم الشركة 7870] [ترقيم العلميه 7771]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح