حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر، حدثنا بِشر (1) ابن بكر، حدثنا الأوزاعي، حدثني ابن شِهاب، حدثني ثابت الزُّرَقي، أنَّ أبا هريرة قال: أَخَذَتِ الناسَ رِيحٌ بطريق مكة وعمر بن الخطاب حاج، فاشتدَّتْ عليهم، فقال عمر بن الخطاب لمن حولَه ما الريحُ؟ فلم يَرجِعوا إليه شيئًا، فبلغني الذي سأل عنه عمرُ، فاستَحثَثتُ راحلتي حتى أدركتُه، فقلت: يا أميرَ المؤمنين، أُخبرتُ أنَّك سألتَ عن الرِّيح، وإني سمعت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الرِّيحُ من رَوْحِ الله تعالى؛ تأتي بالرَّحمة وتأتي بالعذاب، فلا تَسبُّوها، وسَلُوا الله خيرَها، واستَعيذُوا بالله من شرِّها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7769 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ کے راستے میں لوگوں کو آندھی نے آ لیا جبکہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حج کر رہے تھے، جب آندھی تیز ہوئی تو عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے اردگرد کے لوگوں سے پوچھا: ہوا کیا ہے؟ کسی نے جواب نہ دیا، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے اپنی سواری تیز کی اور ان تک پہنچ کر عرض کیا: اے امیر المؤمنین! مجھے بتایا گیا کہ آپ نے ہوا کے بارے میں پوچھا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہوا اللہ تعالیٰ کی رحمت (روح) میں سے ہے؛ یہ کبھی رحمت لے کر آتی ہے اور کبھی عذاب، پس تم اسے برا بھلا نہ کہو، بلکہ اللہ سے اس کی خیر مانگو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7962]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7962] [ترقيم الشركة 7868] [ترقيم العلميه 7769]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح