☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7964
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7964
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إسحاق بن الحسن الحَرْبي، حدثنا عفّان، حدثنا حمّاد بن سلمة، عن عبد الملك بن عُمير، عن موسى ابن طلحة، عن عائشة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان يُكثِرُ ذِكرَ خديجةَ، فقلتُ: لقد أخلَفَك الله - وربما قال حماد: أعقبَك الله - من عجوزٍ من عجائز قريشٍ حمراءِ الشِّدقينِ، هَلَكَت في الدَّهر الأول، قالت: فتَمَعَّر وجهُه تمعُّرًا ما كنتُ أراه إلا عند نزول الوحي، وإذا رأى مَخِيلةَ الرَّعد والبرق حتى يَعلَم أرحمةٌ هي أم عذابٌ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7771 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا بہت کثرت سے ذکر فرمایا کرتے تھے، میں نے (غیرت میں آ کر) عرض کیا: اللہ نے آپ کو قریش کی بوڑھی عورتوں میں سے ایک ایسی بوڑھی عورت کا نعم البدل عطا فرما دیا ہے (حماد نے کبھی «أخلفك» اور کبھی «أعقبك» کے الفاظ کہے، یعنی اللہ نے ان کے بدلے آپ کو بہتر عطا کر دیا) جو سرخ مسوڑھوں والی تھیں (یعنی بڑھاپے کی وجہ سے دانت گر چکے تھے) اور وہ زمانہ قدیم میں وفات پا چکی ہیں، عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا، ایسا تغیر جو میں نے صرف وحی کے نزول کے وقت یا بادلوں اور بجلی کی کڑک کو دیکھ کر دیکھا تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ معلوم نہ ہو جاتا کہ یہ بادل رحمت کے ہیں یا عذاب کے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7964]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7964] [ترقيم الشركة 7870] [ترقيم العلميه 7771]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7963) Back to Bab Next Hadith → (7965)