☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ملک الاملاک (شہنشاہ) نام رکھنے کی ممانعت
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← ادب کے بارے میں روایات← ملک الاملاک (شہنشاہ) نام رکھنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7917 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو بكر بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا موسى بن الحسن، حَدَّثَنَا هَوْذة بن خَليفة، حَدَّثَنَا عوف، عن خِلَاس ومحمد، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"اشتدَّ غضبُ الله على رجل قتلَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم واشتدَّ غضبُ الله على رجلٍ تسمَّى مَلِكَ الأملاك، لا مَلِكَ إِلَّا اللهُ ﷿" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7724 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص پر اللہ کا غضب شدید ہوتا ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل کیا ہو، اور اس شخص پر بھی اللہ کا غضب شدید ہوتا ہے جس نے اپنا نام «مَلِكُ الْاَمْلَاك» رکھا ہو، جبکہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی حقیقی بادشاہ نہیں ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7917]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي متّصل من جهة محمد» [ترقيم الرساله 7917] [ترقيم الشركة 7823] [ترقيم العلميه 7724]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 7918 مستدرک الحاکم
أخبرنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجلَّاب بهَمَذان، حَدَّثَنَا أبو حاتم الرازي، حَدَّثَنَا سعيد بن مروان الرُّهَاوي (2) ، حَدَّثَنَا عصام بن بَشير، حدثني أبي، قال: وَفَّدَني قومي بنو الحارث بن كعب إلى النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم، فلما أتيته قال لي:"مَرحَبًا، ما اسمك؟": قلت: كثيرٌ، قال:"بل أنت بَشيرٌ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7725 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عصام بن بشیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میری قوم بنو حارث بن کعب نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف وفد بنا کر بھیجا، جب میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا: ”خوش آمدید، تمہارا نام کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کثیر، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم بشیر (خوشخبری دینے والے) ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7918]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عصام بن بشير، فقد روى عنه جمع وذكره ابن حبان في "الثقات"» [ترقيم الرساله 7918] [ترقيم الشركة 7824] [ترقيم العلميه 7725]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل عصام بن بشير
الحكم: إسناده حسن من أجل عصام بن بشير
حدیث نمبر: 7919 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى [حَدَّثَنَا مُسدَّد] (4) حَدَّثَنَا يحيى - وهو ابن سعيد - عن زكريا بن أبي زائدة، عن عامر، عن عبد الله بن مُطِيع بن الأسود، عن أبيه قال: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ الفتح يقول:"لا يُقتلَنَّ قرشيٌّ بعد هذا اليوم صَبْرًا إلى يوم القيامة". قال: ولم يُدرِكْ (1) أحدٌ من عُصَاة قريشٍ الإسلامَ غير أَبي، قال: وكان اسمه العاصِ، فسمَّاه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم مُطيعًا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7726 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عبداللہ بن مطیع بن اسود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آج کے دن کے بعد کسی قریشی کو قید کر کے (صبرًا) قتل نہیں کیا جائے گا۔“ وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کے سوا قریش کے کسی نافرمان نے (اس وقت) اسلام قبول نہیں کیا تھا، ان کا نام ”العاص“ (نافرمان) تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا نام ”مطیع“ (فرمانبردار) رکھ دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7919]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7919] [ترقيم الشركة 7825] [ترقيم العلميه 7726]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح