☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ اُمِّ ایمن رضی اللہ عنہا کا بیان، جو رسول اللہ ﷺ کی آزاد کردہ باندی اور آپ کی پرورش کرنے والی تھیں
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ اُمِّ ایمن رضی اللہ عنہا کا بیان، جو رسول اللہ ﷺ کی آزاد کردہ باندی اور آپ کی پرورش کرنے والی تھیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7085 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدَّثنا الحسن بن الجَهْم، حدَّثنا الحسين بن الفَرَج، حدَّثنا محمد بن عمر قال: ومِنهنَّ أُمُّ أيمَنَ مولاةُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وحاضنتُه، واسمُها بَرَكةُ، كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وَرِثَها وخمسةَ أجمال وقطعةَ غَنَم مما ذُكِرَ، فأعتقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أمَّ أيمن حين تزوَّجَ خديجة، فتزوَّجها عبيدُ بن يزيد (1) من بني الحارث بن الخَزرج، فولدت له أيمن (2) ، فقُتل يومَ حُنَين (3) شهيدًا. وكان زيدُ بن حارثة لخديجةَ، فوهبته لرسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأعتَقه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وزوَّجه أمَّ أيمنَ بعدَ النُّبوة، فولدت له أسامةَ بن زيد.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے کہ ان خواتین میں ام ایمن بھی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آزاد کردہ لونڈی اور آیا تھیں، ان کا نام برکہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ (اپنے والد کے ترکے سے) پانچ اونٹوں اور بکریوں کے ایک ریوڑ کے ساتھ وراثت میں ملی تھیں، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ام ایمن کو آزاد کر دیا، ان کا نکاح بنو حارث بن خزرج کے عبید بن یزید سے ہوا جن سے ان کا بیٹا ایمن پیدا ہوا جو جنگِ حنین میں شہید ہوئے، اور زید بن حارثہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے غلام تھے جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہبہ کر دیے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں آزاد کر کے نبوت کے بعد ان کا نکاح ام ایمن سے کر دیا، جن سے اسامہ بن زید پیدا ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7085]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7085] [ترقيم الشركة 7005]
حدیث نمبر: 7086 مستدرک الحاکم
فحدثني يحيى بن سعيد بن دينار، عن شيخ من بني سعد بن بكر قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول لأمِّ أيمنَ:"يا أمَّهْ"، وكان إذا نظَرَ إليها قال:"هذه بقيَّةُ أهلِ بيتي" (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
بنو سعد بن بکر کے ایک بزرگ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کو ”اے میری ماں!“ کہہ کر پکارتے تھے، اور جب بھی ان کی طرف دیکھتے تو فرماتے: ”یہ میرے گھر والوں کی یادگار (بقیہ) ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7086]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، مسلسل بالضعفاء والمجاهيل والمبهمين.» [ترقيم الرساله 7086] [ترقيم الشركة 7006]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
الحكم: إسناده ضعيف جدًّا