حدَّثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدَّثنا الحسن بن الجَهْم، حدَّثنا الحسين بن الفَرَج، حدَّثنا محمد بن عمر قال: ومِنهنَّ أُمُّ أيمَنَ مولاةُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وحاضنتُه، واسمُها بَرَكةُ، كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وَرِثَها وخمسةَ أجمال وقطعةَ غَنَم مما ذُكِرَ، فأعتقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أمَّ أيمن حين تزوَّجَ خديجة، فتزوَّجها عبيدُ بن يزيد (1) من بني الحارث بن الخَزرج، فولدت له أيمن (2) ، فقُتل يومَ حُنَين (3) شهيدًا. وكان زيدُ بن حارثة لخديجةَ، فوهبته لرسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأعتَقه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وزوَّجه أمَّ أيمنَ بعدَ النُّبوة، فولدت له أسامةَ بن زيد.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے کہ ان خواتین میں ام ایمن بھی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آزاد کردہ لونڈی اور آیا تھیں، ان کا نام برکہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ (اپنے والد کے ترکے سے) پانچ اونٹوں اور بکریوں کے ایک ریوڑ کے ساتھ وراثت میں ملی تھیں، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ام ایمن کو آزاد کر دیا، ان کا نکاح بنو حارث بن خزرج کے عبید بن یزید سے ہوا جن سے ان کا بیٹا ایمن پیدا ہوا جو جنگِ حنین میں شہید ہوئے، اور زید بن حارثہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے غلام تھے جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہبہ کر دیے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں آزاد کر کے نبوت کے بعد ان کا نکاح ام ایمن سے کر دیا، جن سے اسامہ بن زید پیدا ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7085]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7085] [ترقيم الشركة 7005]