☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ فِي اسْمِ أَبِي مَحْذُورَةَ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ فِي اسْمِ أَبِي مَحْذُورَةَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 6303 Mustadrak al-Hakim
فحدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا التُّستَري، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيَّاط: قال أبو محذورة أَوْس بن مِعيَرٍ بن لَوْذان بن رَبيعة، قال شَبَابٌ (3) : وقال أبو اليَقْظان: أَوْس بن مِعيَر قُتل يومَ بدر كافرًا، واسم أبي محذورة سَلْمان بن سَمُرة، قال شباب: ويقال: اسمه سَمُرة بن مِعيَر.
Translation: طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط کہتے ہیں کہ ابو محذورہ کا نام اوس بن معیر بن لوذان بن ربیعہ ہے، شباب کہتے ہیں کہ ابو یقظان کے مطابق اوس بن معیر تو جنگ بدر کے دن کفر کی حالت میں قتل کر دیا گیا تھا اور ابو محذورہ کا دراصل نام سلمان بن سمرہ ہے، شباب کہتے ہیں کہ ایک قول کے مطابق ان کا نام سمرہ بن معیر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6303]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6303] [ترقيم الشركة 6236]
Hadith No.: 6304 Mustadrak al-Hakim
وحدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: أبو محذورة اسمه أَوْس بن مِعيَر بن لَوْذان بن رَبيعة بن عُرَيج (1) بن سعد بن جُمَحَ، وكان له أخ من أبيه وأمه يقال له: أُنيس، قُتل يومَ بدر كافرًا، وتُوفي أبو محذورة بمكة - حرسها الله تعالى سنة تسع وخمسين، ولم يهاجِرْ ولم يزلْ مقيمًا بمكة (2) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ ابو محذورہ کا نام اوس بن معیر بن لوذان بن ربیعہ بن عریج بن سعد بن جمح تھا، ان کے ایک حقیقی بھائی جن کا نام انیس تھا وہ جنگ بدر کے دن کفر کی حالت میں قتل ہوئے، ابو محذورہ کی وفات مکہ مکرمہ —اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرمائے— میں سن 59 ہجری میں ہوئی، انہوں نے ہجرت نہیں کی تھی بلکہ وہ ہمیشہ مکہ میں ہی مقیم رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6304]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6304] [ترقيم الشركة 6237]
Hadith No.: 6305 Mustadrak al-Hakim
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، أخبرنا محمد بن إسحاق الثَّقفي، حَدَّثَنَا محمد بن رافع القُشَيري قال: سألت أبا سعيد بن أبي مَحذُورة المؤذِّنَ في المسجد الحرام عن اسم جدِّه فقال: مِعيَر بن مُحَيرِيز.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن رافع قشیری بیان کرتے ہیں کہ میں نے مسجد حرام کے مؤذن ابوسعید بن ابومحذورہ سے ان کے دادا کا نام پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا نام معیر بن محیریز ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6305]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6305] [ترقيم الشركة 6238]