فحدثني (1) سَلِيط بن مُسلم، عن عبد الله بن عِكرمة، قال: لما كان يومُ الفَتحِ دخَل الحارثُ بن هشام وعبدُ الله بن أبي رَبيعة على أم هانئ بنت أبي طالب، فاستَجَارا بها، فقالا: نحن في جِوارِكِ، فأجارتْهما، فدخل عليهما عليُّ بن أبي طالب، فنظر إليهما، فشَهَرَ عليهما السيفَ، فتفَلَّتَ عليهما، واعتَنقَتْه، وقالت: تصنعُ بي هذا من بين الناس لَتبدَأنّ بي قَبلَهما، فقال: تُجِيرين المشركين؟! فخرج، قالت أم هانئ: فأتيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقلتُ: يا رسول الله، ما لقيتُ من ابن أُمِّي عليَّ، ما كِدتُ أُفلِتُ منه؛ أجَرْتُ حَمَوينِ لي من المشركين، فتفلَّتَ عليهما ليقتُلَهما، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما كان ذلك له، قد أَجَرْنا مَن أجرتِ، وأَمَّنا مَن أُمَّنْتِ" فرجعتْ إليهما فأخبرتْهُما، فانصرفا إلى منازِلهما، فقيل لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: الحارثُ بنُ هشام وعبد الله بنُ أبي رَبيعة جالسان في نادِيهِما مُفتَضِلَين (1) في المُلاء المزَعْفَر، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا سبيلَ إليهما، قد أمَّناهما". قال الحارث بن هشام: وجعلتُ استَحْيي أن يَراني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وأُنكِرُ رؤيتَه إيّاي في كل مَوطِن مع المشركين، ثم أذكر بِرَّه ورحمته، فألقاهُ وهو داخلٌ المسجدَ فتلَقَّاني بالبِشْر، ووقف حتى جئتُه، فسلَّمتُ عليه وشَهِدتُ شهادةَ الحقِّ، فقال:"الحمدُ لله الذي هداك، ما كان مِثلُك يَجهَلُ الإسلامَ". قال الحارث: فوالله ما رأيتُ مثلَ الإسلامِ جُهِلَ (2) .
الترجمة: طلحہ بابر
عبداللہ بن عکرمہ سے روایت ہے کہ فتحِ مکہ کے دن حارث بن ہشام اور عبداللہ بن ابی ربیعہ، ام ہانی بنت ابی طالب کے پاس آئے اور ان سے پناہ مانگی، ان دونوں نے کہا: ہم آپ کی پناہ میں ہیں، تو انہوں نے ان کو پناہ دے دی، پھر علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ان کے پاس داخل ہوئے، ان کی طرف دیکھا اور ان پر تلوار سونت لی، وہ ان پر حملہ آور ہونے لگے تو ام ہانی ان سے لپٹ گئیں اور کہا: آپ تمام لوگوں میں سے میرے ساتھ ایسا کر رہے ہیں؟ آپ کو ان سے پہلے مجھے (ہی) ختم کرنا ہوگا، علی نے کہا: کیا تم مشرکوں کو پناہ دے رہی ہو؟ پھر وہ وہاں سے نکل گئے، ام ہانی کہتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اپنے بھائی علی سے شکایت ہے، میں بمشکل ان سے بچ سکی؛ میں نے اپنے دو رشتہ داروں کو پناہ دی تھی تو وہ انہیں قتل کرنے کے لیے ان پر حملہ آور ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں ایسا کرنے کا حق نہیں تھا، ہم نے اسے پناہ دی جسے تم نے پناہ دی، اور اسے امن دیا جسے تم نے امن دیا“، چنانچہ وہ ان کے پاس واپس گئیں اور انہیں مطلع کیا، پھر وہ دونوں اپنے گھروں کو چلے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ حارث بن ہشام اور عبداللہ بن ابی ربیعہ اپنی مجلس میں زعفرانی رنگ کی خوبصورت چادریں اوڑھے بیٹھے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر دست درازی کی کوئی گنجائش نہیں، ہم انہیں امن دے چکے ہیں“۔ حارث بن ہشام کہتے ہیں: میں اس بات سے شرماتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے دیکھیں کیونکہ میں نے ہر موقع پر مشرکین کے ساتھ رہ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مخالفت کی تھی، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احسان اور رحمت کو یاد کیا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس حال میں ملا کہ آپ مسجد میں داخل ہو رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے دیکھ کر انتہائی خوش ہوئے اور ٹھہر گئے یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا اور حق کی گواہی (کلمہ شہادت) دی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے تمہیں ہدایت دی، تمہارے جیسا ذی شعور شخص اسلام کی حقیقت سے ناواقف نہیں رہ سکتا تھا“۔ حارث کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے اسلام جیسی کسی شے کو نہیں دیکھا جس سے انسان (پہلے) نادان رہا ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5292] [ترقيم الشركة 5246]