☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5294
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5294
حدثنا أبو عمر محمد بن عبد الواحد الزاهد صاحب ثَعلَب، حدثنا الحسن بن عُلَيل (6) العَنَزي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، عن أبيه، قال: كان الحارثُ بنُ هشامٍ ممَّن شهد بدرًا مع المشركين، فانهزم فيمن انْهزَم، فعيَّره حسانُ بن ثابت، فقال: إن كنتِ كاذبةَ الذي حدَّثْتِني … فنَجَوتِ مَنْجَى الحارثِ بن هشامِ تَرَكَ الأحِبّةَ أن يُقاتلَ دُونَهمْ … ونَجَا برأسِ طِمِرَّةٍ ولِجَامِ فقال الحارث بن هشام يَعتذِر من فِرارِه يومَئِذٍ: اللهُ يَعلَمُ ما تركتُ قتالَهمْ … حتى رَمَوْا فَرَسي بأشقرَ مُزبِدِ فعلمتُ أني إنْ أُقاتِلْ واحدًا … أُقتَل، ولا يَنْكَأْ عَدُوِّيَ مَشْهَدي فصَدَرتُ عنهم والأحِبَّةُ بينَهُمْ … طَمَعًا لهم بعِقابِ يومٍ مُفسدِ ثم غزا أُحُدًا مع المشركين، ولم يزَلْ مُتمسّكًا بالشَّرك حتى أسلمَ يوم فتح مكة (1) . قد روت عائشةُ عن الحارث:
Translation: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حارث بن ہشام ان لوگوں میں شامل تھے جو مشرکین کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور شکست کھا کر بھاگ نکلے، اس پر سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ان کو عار دلائی اور ان کے بارے میں اشعار کہے: «إِنْ كُنْتِ كَاذِبَةَ الَّذِي حَدَّثْتِنِي» اگر وہ بات جھوٹی ہے جو تو نے مجھے بتائی تھی۔۔۔ «فَنَجَوْتِ مَنْجَى الْحَارِثِ بْنِ هِشَامِ» تو پھر تُو بھی حارث بن ہشام کی طرح بچ نکلی۔۔۔ «تَرَكَ الْأَحِبَّةَ أَنْ يُقَاتِلَ دُونَهُمْ» اس نے اپنے پیاروں کو چھوڑ دیا، حالانکہ اسے ان کی خاطر لڑنا چاہیے تھا۔۔۔ «وَنَجَا بِرَأْسِ طِمِرَّةٍ وَلِجَامِ» اور وہ صرف اپنے گھوڑے اور اس کی لگام کے ساتھ جان بچا کر نکل گیا۔۔۔، تو حارث بن ہشام نے اس دن بھاگنے کی معذرت میں یہ اشعار کہے: «اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَرَكْتُ قِتَالَهُمْ» اللہ خوب جانتا ہے کہ میں نے ان سے لڑائی بلا وجہ نہیں چھوڑی۔۔۔ «حَتَّى رَمَوْا فَرَسِي بِأَشْقَرَ مُزْبِدِ» یہاں تک کہ انہوں نے میرے گھوڑے پر ایک زردی مائل، جھاگ اڑاتے گھوڑے کے ساتھ حملہ کر دیا۔۔۔ «فَعَلِمْتُ أَنِّي إِنْ أُقَاتِلْ وَاحِدًا» پھر میں نے جان لیا کہ اگر میں تنہا لڑوں گا۔۔۔ «أُقْتَلْ، وَلَا يَنْكَأْ عَدُوِّيَ مَشْهَدِي» تو مارا جاؤں گا، اور میرا میدان میں موجود ہونا دشمن کو کوئی خاص نقصان بھی نہ دے سکے گا۔۔۔ «فَصَدَرْتُ عَنْهُمْ وَالْأَحِبَّةُ بَيْنَهُمْ» پس میں ان سے واپس پلٹ آیا، جبکہ میرے عزیز انہی کے درمیان موجود تھے۔۔۔ «طَمَعًا لَهُمْ بِعِقَابِ يَوْمٍ مُفْسِدِ» اس امید پر کہ ان کے لیے کسی اور دن بدلہ لینے کا موقع ملے گا۔۔۔، پھر وہ مشرکوں کے ساتھ غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے اور مسلسل شرک پر قائم رہے یہاں تک کہ فتح مکہ کے دن اسلام لے آئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5294]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5294] [ترقيم الشركة 5248]
← Previous Hadith (5293) Back to Bab Next Hadith → (5295)