☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۂ سبا کی تفسیر: خاموشی حکمت میں سے ہے
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← تفسیر کا بیان← سورۂ سبا کی تفسیر: خاموشی حکمت میں سے ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3624 مستدرک الحاکم
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إسحاق بن الحسن بن ميمون، حدثنا عفَّان، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، أخبرنا ثابت، عن أنس، قولَه ﷿: ﴿وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ (10) أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ﴾، قال أنس: إنَّ لُقمانَ كان عند داود وهو يَسرُدُ الدِّرْعَ، فجعل يَفتِلُه هكذا بيده، فجعل لقمانُ يَتعجَّبُ ويريدُ أن يسألَه، ويَمنعُه حُكْمُه أن يسأله، فلما فَرَغَ منها صَبَّها على نفسه، وقال: نِعمَ دِرعُ الحربِ هذه، فقال لقمانُ: الصمتُ من الحُكْم وقليلٌ فاعلُه، كنت أردتُ أن أسألَك فسكتُّ حتى كَفَيْتَني (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3582 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ (10) أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں کہ لقمان (حکیم) داؤد علیہ السلام کے پاس موجود تھے اور وہ زرہ بنا رہے تھے، وہ اپنے ہاتھ سے لوہے کو اس طرح موڑ اور بُن رہے تھے، لقمان کو تعجب ہوا اور وہ پوچھنا چاہتے تھے لیکن ان کی حکمت نے انہیں پوچھنے سے روک دیا، جب وہ اس سے فارغ ہوئے تو انہوں نے اسے پہنا اور کہا: یہ لڑائی کے لیے بہترین زرہ ہے، تب لقمان نے کہا: خاموشی حکمت میں سے ہے مگر اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں، میں آپ سے پوچھنا چاہتا تھا لیکن خاموش رہا یہاں تک کہ آپ نے خود ہی وضاحت کر دی۔ یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3624]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح موقوف، والغالب أنه مما تُلقِّف من أهل الكتاب.» [ترقيم الرساله 3624] [ترقيم الشركة 3603] [ترقيم العلميه 3582]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح موقوف
الحكم: إسناده صحيح موقوف
حدیث نمبر: 3625 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو محمد المُزَني، أخبرنا أحمد بن نَجْدةَ القرشي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا عبد الرزاق، أخبرني عبد الوهاب بن مجاهد، عن أبيه، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ﴾ [سبأ: 11] ، قال: لا تُدِقَّ المساميرَ وتُوسِّعْ فتَسلَسَ، ولا تُغلظِ المساميرَ وتُضيِّقِ الحَلَقَ فتَنفصِمَ، واجعله قَدْرًا (2) . هذا حرفٌ غريبٌ في التفسير، وعبد الوهاب ممَّن لم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3583 - عبد الوهاب لم يخرجاه لضعفه
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ﴾ [سورة سبا: 11] کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: (اس کا مطلب یہ ہے کہ) نہ تو میخوں کو اتنا باریک رکھو کہ وہ ڈھیلی ہو کر نکل جائیں اور نہ ہی انہیں اتنا موٹا کرو کہ وہ زرہ کے حلقوں کو توڑ دیں، بلکہ اسے معتدل اور اندازے کے مطابق رکھو۔ یہ تفسیر میں ایک غریب قول ہے اور عبد الوہاب بن مجاہد کی وجہ سے اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3625]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا من أجل عبد الوهاب بن مجاهد، فإنه متَّفَق على ضعفه، وبه أعلَّه الذهبي في "تلخيصه"، وقد خالفه عبد الله بن أبي نجيح الثقة عند الطبري في "تفسيره" 22/ 68 فرواه عن مجاهد من قوله.» [ترقيم الرساله 3625] [ترقيم الشركة 3604] [ترقيم العلميه 3583]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا من أجل عبد الوهاب بن مجاهد
الحكم: إسناده ضعيف جدًا من أجل عبد الوهاب بن مجاهد