وأخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة حدثنا الهيثم بن خالد، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا ابن عُيينة قال: سمعت سليمان الأحوَل يُحدِّث عن طاووس قال: سمعتُ ابن عبَّاس قال: كنت آخر الناس عهداً بعمر، فسمعته يقول: القولُ ما قلتُ، قلت: وما قلتَ؟ قال: قلتُ: الكَلَالةُ مَن لا ولدَ له (2) . هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3187 - على شرط البخاري ومسلم
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں سب سے آخری شخص تھا جس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی، میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”بات وہی ہے جو میں نے کہی تھی“، میں نے عرض کی: آپ نے کیا کہا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے کہا تھا کہ کلالہ وہ شخص ہے جس کی کوئی اولاد نہ ہو“۔
یہ سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3226]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3226] [ترقيم الشركة 3206] [ترقيم العلميه 3187]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح