☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حُكْمُ الْبُغَاةِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← باغیوں کے ساتھ جہاد کے متعلق کتاب اور یہ جہاد کی آخری کتاب ہے← حُكْمُ الْبُغَاةِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 2694 Mustadrak al-Hakim
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا يوسف بن عبد الله الخُوارزمي ببيت المقدس، حدثنا عبد الملك بن عبد العزيز التمَّار. وحدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا أحمد بن علي الخزّاز (1) ، حدثنا أبو نصر التمّار، حدثنا كَوثَر بن حَكيم، عن نافع، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لعبد الله بن مسعود:"يا ابنَ مسعود، أتدري ما حُكم اللهِ فيمن بَغَى مِن هذه الأُمة؟" من قال ابن مسعود: الله ورسوله أعلم، قال:"فإنَّ حُكم الله فيهم أن لا يُتبَعَ مُدبِرُهم، ولا يُقتَلَ أسِيرُهم، ولا يُذفَّفَ على جَريحِهم" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2662 - كوثر بن حكيم متروك
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”اے ابن مسعود! کیا تم جانتے ہو کہ اس امت میں سے جو لوگ بغاوت کریں ان کے متعلق اللہ کا کیا حکم ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بارے میں اللہ کا حکم یہ ہے کہ ان کے مڑ کر بھاگنے والوں کا پیچھا نہ کیا جائے، ان کے قیدیوں کو قتل نہ کیا جائے اور ان کے زخمیوں پر (آخری وار کر کے انہیں) ختم نہ کیا جائے۔“
اس باب میں ایک مسند حدیث بھی مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2694]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا من أجل كوثر بن حكيم، فهو متروك كما قال الذهبي في "تلخيصه".» [ترقيم الرساله 2694] [ترقيم الشركة 2677] [ترقيم العلميه 2662]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا من أجل كوثر بن حكيم
Grade: إسناده ضعيف جدًّا من أجل كوثر بن حكيم
Hadith No.: 2695 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنْعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن عبد الله بن طاووس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، قال: لما قُتل عمار بن ياسر دخل عمرو بن حَزْم على عمرو بن العاص، فقال: قُتل عمار، وقد قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"تقتلُه الفئةُ الباغِية"، فقام عمرو بن العاص فَزِعًا حتى دخل على معاوية، فقال له معاوية: ما شأنُك؟ فقال: قُتل عمار، فقال معاوية: قُتل عمار، فماذا؟! فقال عمرو: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تقتله الفئةُ الباغِيةُ"، فقال له معاوية: دَحَضْتَ في بَولِك، أوَنحن قتلناه؟! إنما قتلَه عليٌّ، وأصحابُه، جاؤوا به حتى ألقَوه بين رماحِنا؛ أو قال: بين سيوفنا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2663 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو عمرو بن حزم، سیدنا عمرو بن العاص کے پاس گئے اور کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ یہ سن کر عمرو بن العاص گھبرا کر اٹھے اور معاویہ کے پاس پہنچے، معاویہ نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں، معاویہ نے کہا: عمار قتل ہو گئے تو کیا ہوا؟ عمرو نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ اس پر معاویہ نے ان سے کہا: تم بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھی قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں جو انہیں اپنے ساتھ لے کر آئے یہاں تک کہ انہیں ہمارے نیزوں (یا فرمایا: تلواروں) کے سامنے لا ڈالا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وسيأتي مكررًا برقم (5763).» [ترقيم الرساله 2695] [ترقيم الشركة 2678] [ترقيم العلميه 2663]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 2696 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو بكر محمد بن المؤمَّل بن الحسن بن عيسى، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا إسماعيل بن أبي أُويس، حدثنا أبي، عن محمد بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، عن عَمْرة بنت عبد الرحمن، عن عائشة، أنها قالت: ما رأيتُ مثلَ ما رَغِبَتْ عنه هذه الأُمة مِن هذه الآية: ﴿وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ﴾ [الحجرات: 9] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2664 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے نہیں دیکھا کہ اس امت نے کسی چیز سے اس طرح اعراض کیا ہو جیسے اس آیت سے کیا: ﴿وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ﴾ ”اور اگر مومنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ، پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر زیادتی (بغاوت) کرے تو اس سے لڑو جو زیادتی کر رہا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔“ [سورة الحجرات: 9]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2696]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل إسماعيل بن أبي أويس وأبيه، وقد توبعا.» [ترقيم الرساله 2696] [ترقيم الشركة 2679] [ترقيم العلميه 2664]
الحكم على الحديث
خبر صحيح
Grade: خبر صحيح