أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنْعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن عبد الله بن طاووس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، قال: لما قُتل عمار بن ياسر دخل عمرو بن حَزْم على عمرو بن العاص، فقال: قُتل عمار، وقد قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"تقتلُه الفئةُ الباغِية"، فقام عمرو بن العاص فَزِعًا حتى دخل على معاوية، فقال له معاوية: ما شأنُك؟ فقال: قُتل عمار، فقال معاوية: قُتل عمار، فماذا؟! فقال عمرو: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تقتله الفئةُ الباغِيةُ"، فقال له معاوية: دَحَضْتَ في بَولِك، أوَنحن قتلناه؟! إنما قتلَه عليٌّ، وأصحابُه، جاؤوا به حتى ألقَوه بين رماحِنا؛ أو قال: بين سيوفنا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2663 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو عمرو بن حزم، سیدنا عمرو بن العاص کے پاس گئے اور کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ یہ سن کر عمرو بن العاص گھبرا کر اٹھے اور معاویہ کے پاس پہنچے، معاویہ نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں، معاویہ نے کہا: عمار قتل ہو گئے تو کیا ہوا؟ عمرو نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ اس پر معاویہ نے ان سے کہا: تم بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھی قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں جو انہیں اپنے ساتھ لے کر آئے یہاں تک کہ انہیں ہمارے نیزوں (یا فرمایا: تلواروں) کے سامنے لا ڈالا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وسيأتي مكررًا برقم (5763).» [ترقيم الرساله 2695] [ترقيم الشركة 2678] [ترقيم العلميه 2663]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح