☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حُكْمُ مَنْ سَأَلَ بِاللَّهِ وَاسْتَعَاذَ بِاللَّهِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← زکوۃ کا بیان← حُكْمُ مَنْ سَأَلَ بِاللَّهِ وَاسْتَعَاذَ بِاللَّهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1519 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا الأحوَص بن جَوَّاب، عن عمّار بن رُزَيق، عن الأعمش، عن مجاهد، عن ابن عمر قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"من سألكم بالله فأَعطُوه، ومن استعاذَكُم بالله فأعِيذُوه، ومن دَعاكُم فأجِيبُوه، ومن أَهدَى إليكم فكافِئُوه، فإن لم تَجِدوا ما تُكافئونَه، فادْعُوا له حتى تَرَونَ أن قد كافأْتُموه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين؛ فقد تابع عمَّارَ بن رُزَيق على إقامة هذا الإسناد: أبو عَوَانة وجَرِير بن عبد الحميد وعبد العزيز بن مُسلِم القَسْمَلي عن الأعمش. أما حديث أبي عَوانة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سے مانگے اسے عطا کرو، جو اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، جو تمہیں دعوت دے اسے قبول کرو، اور جو تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے اس کا بدلہ چکاؤ، پھر اگر تمہارے پاس بدلہ دینے کو کچھ نہ ہو تو اس کے لیے (اتنی) دعا کرو کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے؛ عمار بن رزیق کی اس سند کی متابعت ابوعوانہ، جریر بن عبدالحمید اور عبدالعزیز بن مسلم قسملی نے اعمش کے واسطے سے کی ہے۔ یہ تمام اسانید جن کی صحت پر اتفاق ہے، محمد بن ابی عبیدہ کی اس روایت کی وجہ سے معلول (کمزور) قرار نہیں دی جاسکتیں جو انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم تیمی سے اور انہوں نے مجاہد سے نقل کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1519] [ترقيم الشركة 1507]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1519M1] [ترقيم الشركة 1508]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1519M2] [ترقيم الشركة 1509]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1519M3] [ترقيم الشركة 1510]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1520 Mustadrak al-Hakim
أخبرَناه عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا الأَسود بن عامر شاذانُ، حدثنا أبو بكر بن عيّاش، عن الأعمش، عن أبي حازم، عن أبي هريرة قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن سَألكم بالله فأَعطُوه، ومن استعاذَكُم بالله فأعِيذُوه، ومن دعاكم فأجِيبُوه" (1) . هذا إسناد صحيح، فقد صحَّ عند الأعمش الإسنادان جميعًا على شرط الشيخين، ونحن على أصلنا في قَبول الزِّيادات من الثقات في الأسانيد والمتون.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سے سوال کرے اسے عطا کرو، جو اللہ کے نام پر پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو تمہیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو۔“
یہ سند صحیح ہے، امام اعمش کے نزدیک یہ دونوں اسانید شیخین کی شرط پر صحیح ثابت ہیں اور ہمارا اصولی قاعدہ یہی ہے کہ ہم اسناد و متون میں ثقہ راویوں کی طرف سے کی گئی زیادات کو قبول کرتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1520]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد اختلف فيه على أبي بكر بن بن عياش، فقد رواه عنه الأسود بن عامر - عند المصنف هنا - عن الأعمش، عن أبي حازم، عن أبي هريرة. وتابع الحارثَ بنَ أبي أسامة في روايته عن الأسود بهذا الإسناد: أحمدُ بن حنبل في "المسند" 16/ (10651).» [ترقيم الرساله 1520] [ترقيم الشركة 1511]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح