حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا الأحوَص بن جَوَّاب، عن عمّار بن رُزَيق، عن الأعمش، عن مجاهد، عن ابن عمر قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"من سألكم بالله فأَعطُوه، ومن استعاذَكُم بالله فأعِيذُوه، ومن دَعاكُم فأجِيبُوه، ومن أَهدَى إليكم فكافِئُوه، فإن لم تَجِدوا ما تُكافئونَه، فادْعُوا له حتى تَرَونَ أن قد كافأْتُموه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين؛ فقد تابع عمَّارَ بن رُزَيق على إقامة هذا الإسناد: أبو عَوَانة وجَرِير بن عبد الحميد وعبد العزيز بن مُسلِم القَسْمَلي عن الأعمش. أما حديث أبي عَوانة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سے مانگے اسے عطا کرو، جو اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، جو تمہیں دعوت دے اسے قبول کرو، اور جو تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے اس کا بدلہ چکاؤ، پھر اگر تمہارے پاس بدلہ دینے کو کچھ نہ ہو تو اس کے لیے (اتنی) دعا کرو کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے؛ عمار بن رزیق کی اس سند کی متابعت ابوعوانہ، جریر بن عبدالحمید اور عبدالعزیز بن مسلم قسملی نے اعمش کے واسطے سے کی ہے۔ یہ تمام اسانید جن کی صحت پر اتفاق ہے، محمد بن ابی عبیدہ کی اس روایت کی وجہ سے معلول (کمزور) قرار نہیں دی جاسکتیں جو انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم تیمی سے اور انہوں نے مجاہد سے نقل کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1519] [ترقيم الشركة 1507]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1519M1] [ترقيم الشركة 1508]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1519M2] [ترقيم الشركة 1509]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1519M3] [ترقيم الشركة 1510]
Grade: إسناده صحيح