☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْأَمْرُ بِالْعَتَاقَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← سورج گرہن کی نماز← الْأَمْرُ بِالْعَتَاقَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 1247 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية بن عمرو. وأخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب العَبْدي ببغداد، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو حُذيفة موسى بن مسعود؛ قالا: حدثنا زائدة، عن هشام بن عُرْوة، عن فاطمة، عن أسماءَ، قالت: أمَرَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بالعَتَاقةِ في كُسُوف الشَّمس (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين. وله شاهد صحيح على شرط مسلم:
Translation: طلحہ بابر
ہشام بن عروہ، فاطمہ سے اور وہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ اور اس کے لیے امام مسلم کی شرط پر ایک صحیح شاہد موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1247]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، معاوية بن عمرو: هو ابن مهلَّب الأزدي، وزائدة: هو ابن قدامة، وفاطمة:، هي بنت المنذر، وهي امرأة هشام، وأسماء: هي بنت أبي بكر الصديق» [ترقيم الرساله 1247] [ترقيم الشركة 1236]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1248 Mustadrak al-Hakim
أخبرَناه إسماعيل بن محمد بن الفَضْل بن محمد الشَّعراني، حدثنا جَدِّي، حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن هشام بن عُرْوة، عن فاطمة بنت المُنذِر، عن أسماءَ بنت أبي بكر قالت: أمَرَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بَعَتَاقةٍ حين كَسَفتِ الشَّمس (1) .
Translation: طلحہ بابر
ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر سے اور وہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس وقت غلام آزاد کرنے کا حکم دیا جب سورج کو گرہن لگا تھا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1248]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل إبراهيم بن حمزة الزبيري وعبد العزيز بن محمد الدراوردي» [ترقيم الرساله 1248] [ترقيم الشركة 1237]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 1249 Mustadrak al-Hakim
حدثنا عمرو بن محمد العَدْلُ وأحمد بن يعقوب الثَّقَفي، قالا: حدثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا الليث بن سعد، عن هشام بن عُروة، عن عروة، عن عائشة قالت: خَسَفَت الشمسُ على عهد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فذكر الحديث وقال فيه:"فإذا رأيتُم ذلك فادْعُوا الله وصلُّوا وتصدَّقوا وأعتِقُوا" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
Translation: طلحہ بابر
عروہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا۔“ پھر انہوں نے حدیث بیان کی اور اس میں فرمایا: ”پس جب تم یہ دیکھو تو اللہ سے دعا کرو، نماز پڑھو، صدقہ کرو اور غلام آزاد کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1249]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم بن علي» [ترقيم الرساله 1249] [ترقيم الشركة 1238]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 1250 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار، حدثنا زكريا بن داود أبو يحيى الخَفّاف، حدثنا عبيد الله بن عمر بن مَيْسَرة، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قتادة، عن أبي قِلَابة، عن النُّعمان بن بَشِير: أنَّ الشمس انكسفت، فصلَّى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ركعتين حتى انجَلَت، ثم قال:"إنَّ الشمس والقمر لا يَنكسفان لموت أحد، ولكنّهما خَلْقانِ من خَلْقِه، ويُحدِث الله في خَلْقِه ما شاء، ثم إِنَّ الله ﵎ إذا تجلَّى لشيءٍ (1) من خَلْقِه خَشع له، فأيهما انخسف فصلُّوا حتى يَنجَليَ أو يُحدِثَ الله أمرًا" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
Translation: طلحہ بابر
قتادہ، ابوقلابہ سے اور وہ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ: سورج کو گرہن لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی یہاں تک کہ گرہن ختم ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً سورج اور چاند کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے، بلکہ یہ دونوں اس کی مخلوقات میں سے دو مخلوق ہیں، اور اللہ اپنی مخلوق میں جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، پھر بے شک اللہ تعالیٰ جب اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی فرماتا ہے تو وہ اس کے سامنے جھک جاتی ہے، پس جب بھی ان دونوں میں سے کسی کو گرہن لگے تو نماز پڑھو یہاں تک کہ وہ روشن ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کوئی اور معاملہ ظاہر فرما دے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1250]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه، ولاضطراب وشذوذ في متنه أيضًا، أبو قلابة - وهو عبد الله بن زيد الجرمي - لم يسمع من النعمان، وقد أشار البخاري إلى ضعف هذا الحديث فيما حكاه عنه الترمذي في "علله الكبير" 1/ 299 - 300- معاذ بن هشام: هو ابن أبي عبد الله الدستوائي-» [ترقيم الرساله 1250] [ترقيم الشركة 1239]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه
Grade: إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه