حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار، حدثنا زكريا بن داود أبو يحيى الخَفّاف، حدثنا عبيد الله بن عمر بن مَيْسَرة، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قتادة، عن أبي قِلَابة، عن النُّعمان بن بَشِير: أنَّ الشمس انكسفت، فصلَّى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ركعتين حتى انجَلَت، ثم قال:"إنَّ الشمس والقمر لا يَنكسفان لموت أحد، ولكنّهما خَلْقانِ من خَلْقِه، ويُحدِث الله في خَلْقِه ما شاء، ثم إِنَّ الله ﵎ إذا تجلَّى لشيءٍ (1) من خَلْقِه خَشع له، فأيهما انخسف فصلُّوا حتى يَنجَليَ أو يُحدِثَ الله أمرًا" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
Translation: طلحہ بابر
قتادہ، ابوقلابہ سے اور وہ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ: سورج کو گرہن لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی یہاں تک کہ گرہن ختم ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً سورج اور چاند کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے، بلکہ یہ دونوں اس کی مخلوقات میں سے دو مخلوق ہیں، اور اللہ اپنی مخلوق میں جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، پھر بے شک اللہ تعالیٰ جب اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی فرماتا ہے تو وہ اس کے سامنے جھک جاتی ہے، پس جب بھی ان دونوں میں سے کسی کو گرہن لگے تو نماز پڑھو یہاں تک کہ وہ روشن ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کوئی اور معاملہ ظاہر فرما دے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1250]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه، ولاضطراب وشذوذ في متنه أيضًا، أبو قلابة - وهو عبد الله بن زيد الجرمي - لم يسمع من النعمان، وقد أشار البخاري إلى ضعف هذا الحديث فيما حكاه عنه الترمذي في "علله الكبير" 1/ 299 - 300- معاذ بن هشام: هو ابن أبي عبد الله الدستوائي-» [ترقيم الرساله 1250] [ترقيم الشركة 1239]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه
Grade: إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه