☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دس مرتبہ سبحان اللہ، دس مرتبہ الحمد للہ، اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہو، پھر اللہ سے جو چاہو مانگو۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← امامت اور باجماعت نماز کی کتاب← دس مرتبہ سبحان اللہ، دس مرتبہ الحمد للہ، اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہو، پھر اللہ سے جو چاہو مانگو۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 950 مستدرک الحاکم
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا محمد بن مُقاتِل المروَزي، حدثنا ابن المبارَك، حدثنا عِكْرمة بن عمَّار، حدثني إسحاق بن عبد الله بن أبي طَلْحة، عن أنس بن مالك قال: جاءت أمُّ سُلَيم إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: يا رسول الله، علِّمْني شيئًا أدعُو به في صلاتي، فقال:"سَبِّحي اللهَ عشرًا، واحمَدِي اللهَ عشرًا، وكبِّري اللهَ عشرًا، ثم سَلِي اللهَ ما شئتِ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 937 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کچھ ایسی چیز سکھا دیجیے جس کے ذریعے میں اپنی نماز میں دعا مانگوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "دس بار سبحان اللہ کہو، دس بار الحمدللہ کہو اور دس بار اللہ اکبر کہو، پھر اللہ سے جو چاہو مانگو۔"
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 950]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وسيأتي برقم (1206)» [ترقيم الرساله 950] [ترقيم الشركة 943] [ترقيم العلميه 937]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 951 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمّاد بن زيد، حدثنا الأزرق بن قيس: أنه رأى أبا بَرْزةَ الأسلمي يصلِّي وعِنانُ دابَّته في يده، فلما ركع انفلَتَ العِنانُ من يده فانطَلَقَت الدابَّةُ، فَنَكَصَ أبو بَرْزَةَ على عَقِبه ولم يَلتفِتْ حتى لَحِقَ الدابةَ وأخذها، ثم مشى كما هو، ثم أَتى مكانَه الذي صلَّى فيه فقَضَى صلاتَه، فأتمَّها ثم سَلَّم، ثم قال: إني قد صَحِبتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوٍ كثيرٍ - حتى عدَّ غَزَواتٍ - فرأيت من رُخصتِه وتيسيره، فأخذتُ بذلك، فلو أني تركتُ دابَّتي حتى تَلحَقَ بالصحراء ثم انطلقتُ شيخًا كبيرًا أتخبَّط الظُّلمةَ، كان أشدَّ عليَّ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 938 - على شرط البخاري
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے جانور کی لگام ان کے ہاتھ میں تھی۔ جب انہوں نے رکوع کیا تو لگام ہاتھ سے چھوٹ گئی اور جانور بھاگنے لگا، سیدنا ابوبرزہ پیچھے کی طرف ہٹے اور اپنی نظریں ہٹائے بغیر جانور کے پیچھے گئے یہاں تک کہ اسے پکڑ لیا، پھر وہ اسی طرح چل کر اپنی جگہ واپس آئے جہاں نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی نماز مکمل کی، پھر سلام پھیرا اور فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کئی غزوات میں شریک رہا ہوں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے رخصت اور آسانی دیکھی ہے، اس لیے میں نے اسی پر عمل کیا؛ اگر میں جانور کو چھوڑ دیتا تو وہ صحرا کی طرف نکل جاتا اور میں بوڑھا آدمی اندھیرے میں بھٹکتا پھرتا تو یہ میرے لیے بہت زیادہ مشکل ہوتا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 951]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 951] [ترقيم الشركة 944] [ترقيم العلميه 938]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح