☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 951
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 951
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمّاد بن زيد، حدثنا الأزرق بن قيس: أنه رأى أبا بَرْزةَ الأسلمي يصلِّي وعِنانُ دابَّته في يده، فلما ركع انفلَتَ العِنانُ من يده فانطَلَقَت الدابَّةُ، فَنَكَصَ أبو بَرْزَةَ على عَقِبه ولم يَلتفِتْ حتى لَحِقَ الدابةَ وأخذها، ثم مشى كما هو، ثم أَتى مكانَه الذي صلَّى فيه فقَضَى صلاتَه، فأتمَّها ثم سَلَّم، ثم قال: إني قد صَحِبتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوٍ كثيرٍ - حتى عدَّ غَزَواتٍ - فرأيت من رُخصتِه وتيسيره، فأخذتُ بذلك، فلو أني تركتُ دابَّتي حتى تَلحَقَ بالصحراء ثم انطلقتُ شيخًا كبيرًا أتخبَّط الظُّلمةَ، كان أشدَّ عليَّ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 938 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے جانور کی لگام ان کے ہاتھ میں تھی۔ جب انہوں نے رکوع کیا تو لگام ہاتھ سے چھوٹ گئی اور جانور بھاگنے لگا، سیدنا ابوبرزہ پیچھے کی طرف ہٹے اور اپنی نظریں ہٹائے بغیر جانور کے پیچھے گئے یہاں تک کہ اسے پکڑ لیا، پھر وہ اسی طرح چل کر اپنی جگہ واپس آئے جہاں نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی نماز مکمل کی، پھر سلام پھیرا اور فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کئی غزوات میں شریک رہا ہوں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے رخصت اور آسانی دیکھی ہے، اس لیے میں نے اسی پر عمل کیا؛ اگر میں جانور کو چھوڑ دیتا تو وہ صحرا کی طرف نکل جاتا اور میں بوڑھا آدمی اندھیرے میں بھٹکتا پھرتا تو یہ میرے لیے بہت زیادہ مشکل ہوتا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 951]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 951] [ترقيم الشركة 944] [ترقيم العلميه 938]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (950) Back to Bab Next Hadith → (952)