☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 956
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 956
أخبرنا أبو النَّضْر الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا علي بن المَدِيني، حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن عَجْلان، عن عِيَاض بن عبد الله بن سعد، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان تُعجِبُه العَراجِينُ أن يُمسِكَها بيده، فدخل المسجد ذاتَ يومٍ وفي يده واحدٌ منها فرأَى نُخَاماتٍ في قِبْلة المسجد، فحَتَّهنَّ حتى ألقاهُنَّ، ثم أَقبَلَ على الناس مُغضَبًا فقال:"أيحبُّ أحدُكم أن يستقبلَه رجلٌ فيَبصُقَ في وجهه، إنَّ أحدَكم إذا قام إلى الصلاة فإنما يَستقبِلُ ربَّه، والمَلَكُ عن يمينِه، فلا يَبصُقْ بين يديه، ولا عن يمينِه، وليَبصُقْ تحت قدمِه اليسرى، أو عن يسارِه، وإن عَجِلَت به بادِرَةٌ فليَقُلْ هكذا في طرفِ ثوبه" ورَدَّ بعضَه على بعض (1) .
هذا حديث صحيح مفسَّر في هذا الباب على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 943 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کھجور کی شاخیں ہاتھ میں تھامنا پسند تھا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے جبکہ آپ کے ہاتھ میں ایسی ہی ایک شاخ تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسجد کے قبلہ والی دیوار پر کچھ تھوک کے نشانات دیکھے تو انہیں کھرچ کر صاف کر دیا، پھر لوگوں کی طرف غصے کی حالت میں متوجہ ہو کر فرمایا: "کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی آدمی اس کے سامنے کھڑا ہو کر اس کے چہرے پر تھوک دے؟ جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب کے سامنے ہوتا ہے اور فرشتہ اس کی دائیں جانب ہوتا ہے، لہٰذا وہ اپنے سامنے یا دائیں جانب نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں قدم کے نیچے یا بائیں جانب تھوکے، اور اگر تھوک کا غلبہ ہو جائے تو اپنے کپڑے کے پلو میں اس طرح کر لے۔" اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کپڑے کو ایک دوسرے پر تہہ کر کے دکھایا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 956]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل محمد بن عجلان» [ترقيم الرساله 956] [ترقيم الشركة 949] [ترقيم العلميه 943]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (955) Back to Bab Next Hadith → (957)