حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حماد بن سَلَمة، حدثنا أبو جعفر الخَطْمي، عن عُمارة ابن خُزَيمة بن ثابت قال: كنا مع عمرو بن العاص في حجٍّ أو عُمرةٍ، فلما كنا بمَرِّ الظَّهْرانِ إذا نحن بامرأة في هَودجِها واضعةً يدَها على هَودجِها، فلما نَزَلَ الشِّعبَ إذا نحن بغِرْبانٍ كثيرةٍ فيها غُرابٌ أعصمُ (2) أحمرُ المِنقار والرِّجلين، فقال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يدخلُ الجنةَ من النساء إلَّا مثل هذا الغُراب في هذه الغِرْبان" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8781 - على شرط ومسلم
Translation: طلحہ بابر
عمارہ بن خزیمہ بن ثابت سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج یا عمرہ کے سفر میں تھے۔ جب ہم مرالظہران کے مقام پر پہنچے تو ہم نے ایک عورت کو اس کے ہودج (اونٹ کے کجاوے) میں دیکھا جس نے اپنا ہاتھ ہودج پر رکھا ہوا تھا۔ پھر جب ہم ایک گھاٹی میں اترے تو ہم نے وہاں بہت سے کوے دیکھے جن میں ایک سرخ چونچ اور سرخ ٹانگوں والا چتکبرا کوا بھی تھا۔ تو سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”عورتوں میں سے کوئی جنت میں داخل نہیں ہوگی سوائے اس عورت کے جس کی مثال ان (سیاہ) کووں میں اس چتکبرے کوے جیسی ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8995]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو جعفر الخطمي: هو عمير بن يزيد بن عمير الأنصاري» [ترقيم الرساله 8995] [ترقيم الشركة 8887] [ترقيم العلميه 8781]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح