أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى الذُّهْلي، حدثنا مُسدَّد، حدثنا ابن عُليَّة، عن يونس بن عُبيد، عن الحسن، عن عائشة قالت: ذَكَرتُ النار فبكيتُ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم"ما لَكِ يا عائشة؟" قالت: ذكرتُ النارَ فبكيتُ، فهل تذكرون أهليكم يومَ القيامة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أمّا في ثلاثِ مواطنَ، فلا يَذكُرُ أحدٌ أحدًا: [عند الميزان] (1) حتى يعلم أيَخِفُّ ميزانُه أم يَثقُل، وعند الكُتُب حين يقال هاؤُم اقرؤُوا كتابِيَهْ، حتى يعلمَ أين يقعُ كتابُه، أفي يمينِه أم في شِمالِه أو من وراءِ ظهرهِ، وعند الصِّراطِ إذا وُضِعَ بين ظَهْرَي جَهَنَّمَ، حافَتَاه كَلاليبُ كثيرة وحَسَكٌ كثير، يَحبِسُ اللهُ بها من شاءَ من خلقِه، حتى يعلمَ أينجُو أم لا" (2) .
هذا حديث صحيح، إسناده على شرط الشيخين لولا إرسالٌ فيه بين الحسن وعائشة، على أنه قد صحَّت الرواياتُ أنَّ الحسن كان يَدخُل وهو صبيٌّ منزلَ عائشة وأمِّ سَلَمة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8722 - على شرط البخاري ومسلم لولا إرسال فيه بين الحسن وعائشة
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے جہنم کو یاد کیا تو رو پڑی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے عائشہ! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کی: میں نے جہنم کو یاد کیا تو رو پڑی، کیا آپ لوگ قیامت کے دن اپنے گھر والوں کو یاد رکھیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تین مقامات ایسے ہیں جہاں کوئی کسی کو یاد نہیں رکھے گا: [میزان کے پاس] یہاں تک کہ اسے معلوم ہو جائے کہ اس کا ترازو ہلکا ہوتا ہے یا بھاری۔ اور نامہ اعمال ملنے کے وقت، جب کہا جائے گا: «هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ» ”آؤ میرا نامہ اعمال پڑھو۔“ یہاں تک کہ اسے معلوم ہو جائے کہ اس کا نامہ اعمال کہاں دیا جاتا ہے، اس کے دائیں ہاتھ میں، بائیں ہاتھ میں، یا اس کی پیٹھ کے پیچھے۔ اور پل صراط کے پاس، جب اسے جہنم کی پیٹھ پر رکھا جائے گا، اس کے دونوں کناروں پر بہت سے آنکڑے اور کانٹے ہوں گے، اللہ ان کے ذریعے اپنی مخلوق میں سے جسے چاہے گا روک لے گا، (ان مقامات پر کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا) یہاں تک کہ اسے معلوم ہو جائے کہ وہ نجات پاتا ہے یا نہیں۔“
یہ حدیث صحیح ہے، اس کی سند شیخین کی شرط پر ہے، اگرچہ اس میں حسن اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان ارسال (انقطاع) ہے۔ تاہم یہ روایات صحیح ثابت ہیں کہ حسن بچپن میں سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما کے گھر جایا کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8937]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لانقطاعه بين الحسن» [ترقيم الرساله 8937] [ترقيم الشركة 8828] [ترقيم العلميه 8722]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف