حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا المعتمِر بن سليمان قال: سمعت حُميدًا، حدثنا الحسن، حدثني حِطَّانُ بن عبد الله الرَّقَاشي: أنهم أَقبلوا مع أبي موسى من غزاةٍ، فلما نزلوا مَنزلًا قال: كنا نتحدَّث أنَّ بين يدي الساعةِ هَرْجًا، قالوا: وما الهَرْجُ أيها الأمير؟ قال: القتلُ، قلنا: أكثرَ مما نَقتلُ؟! إنا نقتلُ في السَّنة إن شاء الله أكثرَ من مئة ألف، قال: ليس قتلَكم المشركين، ولكنْ قتلُ بعضِكم بعضًا، قال: قلنا: ومعنا عقولُنا يومئذٍ؟! قال أبو موسى: تُنزَعُ عقولُ أكثر ذلك الزمان، ويَخلُفُ هَباءٌ من الناس، يَحسَبُ أكثرُهم أنهم على شيءٍ، والله ما أَجِدُ لي ولكم إنْ هي أدرَكَتْني وإياكم فيما نَقرأُ من كتاب ربِّنا وفيما عَهِدَ إلينا نبُّينا، إلّا أن نَخرُجَ منها كما دَخَلْنا فيها (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8587 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
حطان بن عبداللہ رقاشی سے روایت ہے کہ وہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک غزوے سے واپس آ رہے تھے، جب انہوں نے ایک مقام پر پڑاؤ کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم یہ تذکرہ کیا کرتے تھے کہ قیامت سے پہلے ”ہرج“ ہوگا، لوگوں نے دریافت کیا: اے امیر! ہرج سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”قتل“، ہم نے عرض کیا: کیا اس سے بھی زیادہ جتنا ہم اب قتل کرتے ہیں؟ ہم تو سال بھر میں اللہ کے حکم سے ایک لاکھ سے زائد (دشمنوں کو) قتل کر دیتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”وہ مشرکین کا قتل نہیں ہوگا بلکہ تمہارا ایک دوسرے کو قتل کرنا ہوگا“، ہم نے عرض کیا: کیا اس وقت ہمارے ہوش و حواس قائم ہوں گے؟ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس زمانے کے اکثر لوگوں کی عقلیں سلب کر لی جائیں گی اور پیچھے ایسے لوگ بچیں گے جن کی حیثیت گرد و غبار جیسی ہوگی، ان میں سے اکثر یہ گمان کریں گے کہ وہ کسی حق بات پر ہیں، اللہ کی قسم! اپنے اور تمہارے لیے میں اس صورتحال میں کوئی بچاؤ کی راہ نہیں پاتا جس کا ذکر ہم اللہ کی کتاب اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ارشادات میں پڑھتے ہیں، سوائے اس کے کہ ہم اس دنیا سے ویسے ہی بے گناہ نکل جائیں جیسے اس میں داخل ہوئے تھے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8800]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8800] [ترقيم الشركة 8690] [ترقيم العلميه 8587]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح