حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسحاق بن الحسن الحَرْبي، حدثنا سُرَيج بن النُّعمان، حدثنا عبد الحميد بن سليمان، عن أبي حازم، عن سَهْل بن سعد قال: كنت أَراه يقدِّم فِتيانًا من فتيانِ قومِه فيصلُّون به، فقلت: أنت صاحبُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ولك من الفضل والسابقةِ، تُقدِّمُ هؤلاء الصبيانَ فيصلُّون بك، أفلا تتقدَّمُ فتصلِّيَ لقومك، فقال: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إِنَّ الإمامَ ضامنٌ، فإن أتَمَّ كانت له ولهم، وإن نَقَصَ كان عليه ولا عليهم"، فلا أريدُ أن أتحمَّلَ ذلك (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 785 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو دیکھا گیا کہ وہ اپنی قوم کے نوجوانوں کو امامت کے لیے آگے کرتے تھے، ان سے کہا گیا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیں اور آپ کی بڑی فضیلت ہے، پھر بھی آپ ان نوجوانوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”امام (نماز کا) ضامن ہے، اگر اس نے مکمل نماز پڑھائی تو اجر اس کے لیے بھی ہے اور مقتدیوں کے لیے بھی، اور اگر اس نے کوئی کمی کی تو اس کا وبال اسی پر ہے مقتدیوں پر نہیں،“ اور میں اس کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لینا چاہتا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 880]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الحميد بن سليمان» [ترقيم الرساله 880] [ترقيم الشركة 790] [ترقيم العلميه 785]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره